لاہور اور اسلام آباد ریجن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 7فروری 2020 ء کو لاہور اور اسلام آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت پاک سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کی عادت بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 3فروری 2020ء بروز پیر شریف کو عوام اسلامی بہنوں کا مدنی انعامات اجتماع
ہوا۔اس اجتماع میں ذمہ دران نے مختلف موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس
اجتماع میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اورشریک
اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس اجتماع کی برکت سے مدنی
انعامات کی بہت سی الجھنیں دور ہو گئی ۔ اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا جذبہ بھی
ملا اجتماع کی برکت سے مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے کا طریقہ بھی سمجھ آیا۔ اس
اجتماع میں اسلامی بہنوں نے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنےاور ہر ماہ رسالہ جمع
کروانے کی نیت بھی فرمائی‘‘۔

25
جنوری 2020 بروز ہفتہ پاکستان کے شہر لاہور ریجن مدنی انعامات ذمہ دارنے شمالی لاہور
زون کی کابینہ میراں حسین زنجانی کی مدنی انعامات ذمہ داران کامدنی مشورہ لیا جس میں
زون کابینہ اور ڈویژن مدنی انعامات ذمہ داران نے شرکت کی سعادت حاصل کی،کابینہ سطح
پر نئی مدنی انعامات ذمہ دار کا تقرر بھی کیا گیا اور مزید تقرر مکمل کرنے اور کارکردگی
میں بہتری کے حوالے سے اہم تربیت کی گئی۔شرکائے مدنی مشورہ نے مدنی مرکز کے طے شدہ
طریقہ کار کے مطابق مدنی انعامات اور مدنی مذاکرے کے شعبے میں مدنی کام بڑھانے کے حوالے
سے اچھی نیتیں پیش کیں۔

14
جنوری 2020ء بروز منگل کراچی ایسٹ زون کا مدنی مشورہ صدیق آباد میں ہوا۔ زون مدنی انعامات
ذمہ دار نے کابینہ ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے میں
مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔تقرری کے حوالے سے فولو اپ بھی ہوا جبکہ آئندہ کے اہداف بھی طے ہوئے۔