اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام21فروری 2020ء کو  سرگودھا زون کے شاہ پور شہر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات، مدنی مذاکرہ، مدنی بہار اور یوم قفل مدینہ کےبارےمیں نکات دئیے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام21فروری 2020ء کو  کراچی کے علاقے ڈاک خانہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” نیت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 21فروری 2020ء کواسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت کراچی کے علاقے کراسنگ کےذیلی بھٹائی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” توبہ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور صلوٰةالتّوبہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


 21فروری 2020ءکو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام میانوالی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعۂ کال شامل ہوئیں۔میانوالی زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی انعامات، مدنی مذاکرہ، مدنی بہار اور یوم قفل مدینہ پرکلام کیا اور ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 23فروری 2020ء بروز اتوار  مظفر گڑھ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت19فروری2020ء بروز بدھ فیصل آباد زون کی جھمرہ  کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات، مدنی مذاکرہ اور مدنی بہاروں پر کلام کیا۔ مدنی انعامات زون ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی انعامات کا مکتب لگانے اور ذیلی سطح تک مدنی انعامات کی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 18فروری2020ء بروز منگل فیصل آباد کابینہ ملت روڑ ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی انعامات، مدنی مذاکرہ، مدنی بہاروں اور یوم قفل مدینہ پرکلام کیا اور ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت  18فروری2020ء بروز منگل گوجرانوالہ زون کی پنڈی بھٹیاں کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں سکھیکی منڈی ڈویژن، جلال پور بھٹیاں ڈویژن اور پنڈی بھٹیاں ڈویژن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔گوجرانوالہ کی مدنی انعامات زون ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات، مدنی مذاکرہ اور مدنی بہاروں پر کلام کیا۔ مدنی انعامات زون ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی انعامات کا مکتب لگانے اور ذیلی سطح تک مدنی انعامات کی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت  پچھلے دنوں شمالی زون فیروز پور کابینہ کی ڈویژن کاہنہ بازار میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی  مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پاکستان کے شہرنیو گدوال میں مدنی انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی  مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 18 فروری2020ء بروز منگل کهارادر کابینہ کے علاقے کیماڑی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی ذیلی سطح تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن مدنی انعات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی بہاروں کے حوالےسے نکات دئیے نیز کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی  مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 18 فروری2020ء بروز منگل ملتان ریجن کے مظفر گڑھ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا زون سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز مدنی انعامات، مدنی مذاکرہ اور مدنی بہاروں تینوں شعبوں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔