اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 14 مارچ 2020ءبروز ہفتہ شجاع آباد زون کی ڈویژن اڈا بصیرہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر ماہ مدنی انعامات تقسیم ، وصول اور مدنی انعامات کے اجتماعات منعقد کروانے کا ہدف بھی دیانیز مدنی مذاکرے کی کارکردگی وقت پر دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی تاکہ دونوں شعبوں کے مدنی کاموں میں مزید ترقی ہو۔


14مارچ2020ء  کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت سکھر زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات اور مدنی مذاکراہ کے حوالے سے کلام کیا نیز مدنی انعامات کے اجتماعات منعقدکروانے کی ترغیب دلائی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی فرمائی اور تحائف بھی پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت  13 مارچ 2020ء بروز جمعۃالمبارک پاک سطح کی شعبہ مدنی انعامات کی ذمہ داران کےساتھ لاڑکانہ زون میں اجلاس ہوا جس میں شعبہ مدنی انعامات کےمدنی کام کو مضبوط بنانے پر مدنی پھول دیئے اور اجلاس میں ذمہ داران کو مدنی کاموں کےاہداف بھی دیئےگئے۔اسلامی بہنوں نے اہداف اور مدنی پھولوں کے مطابق مدنی کام کرنے کی نیت کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک لاہور زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور زون ، کابینہ اور ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات ذمہ دار(ریجن سطح)نے اس اہم ترین اجلاس میں گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی انعامات رسائل کی تقسیم اور وصول کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہداف طے کئے نیز شعبہ مدنی مذاکرہ کے اہم نکات اور کارکردگی فارمز کے حوالے سے بھی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک لاڑکانہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاک سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو کس طرح بڑھایا جا سکتا ہے اس حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 12 مارچ 2020ء کو نیو کراچی کابینہ کے ڈویژن نارتھ کراچی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اسلامی تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کہنا تھا :

• اس اجتماع میں انے سے قلبی سکون ملا۔

• علم دین سیکھنے کو ملا۔

• ان اجتماعات سے مدنی انعامات کی کافی معلومات حاصل ہوئی اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا جذبہ بھی ملا۔

• اب تک مدنی انعامات پر عمل مشکل لگتا تھا اجتماع کی برکت سے کافی آسانی ہوگئی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام10مارچ2020ء بروز منگل لاہور ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار،لاہور ریجن مدنی انعامات ذمہ دار،اور لاہور شمالی و جنوبی،گوجرانوالہ، پشاور، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان زون مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے حسن اخلاق اور اخلاص کے موضوع پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کارکردگی شیڈول اور شعبہ کے اہم نکات پر معلومات فراہم کی۔ مدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو "جنت کا راستہ کورس " کے حوالے سے اہم اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 09 مارچ 2020ء کو ہاکس بے کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہواجس میں سات ذیلی کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات، مدنی بہار اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کے حوالے سے فالو اپ کیا نیزماہانہ شیڈول پر عمل کرنے پر توجہ دلائی جبکہ عاملات مدنی انعامات کس طرح بڑھانی ہے اس کے متعلق نکات پیش کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 8 مارچ 2020ء بروز اتوار کو سیالکوٹ زون کے ڈسکہ کابینہ میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات زیادہ سے زیادہ تقسیم کرنےاور وصول کرنے کے طریقے بتائے نیزمدنی انعامات اجتماع مضبوط کرنے اور مدنی انعامات دفتر لگانے کا بھی ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 8 مارچ 2020ء بروز اتوار کو کراچی ایسٹ کے بن قاسم  کابینہ قذافی ٹاؤن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مد نی انعامات کے زیر اہتمام 8مارچ 2020ء کو  واہ کینٹ زون حسن ابدال کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تقریباً 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے شعبے کو مزید بہتر و مضبوط بنانے کے لئےکوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام7 مارچ2020ء کراچی ساؤتھ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں آٹھ کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات، مدنی بہار اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کے حوالے سے follow up کیااور ماہانہ شیڈول پر عمل کرنے پر توجہ دلائی نیز عاملاتِ مدنی انعامات کس طرح بڑھانی ہے اس کے حوالے سے نکات پیش کئے ۔