14مارچ2020ء  کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت سکھر زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات اور مدنی مذاکراہ کے حوالے سے کلام کیا نیز مدنی انعامات کے اجتماعات منعقدکروانے کی ترغیب دلائی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی فرمائی اور تحائف بھی پیش کئے۔