شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اگست 2023ء بروز جمعرات  کراچی کے فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہِ راست جبکہ عالمی سطح کی ذمہ داران سمیت دیگر سطح کی اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

ابتداءً نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی اس شعبے کے تحت ہونے والی مختلف دینی خدمات بیان کیں۔

صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے کردار کے متعلق اسلامی بہنوں کو بتایا نیز امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی وہ ابتدائی تحریرات دکھائیں جو اس شعبے کے حوالے سے تھیں۔

لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں دینِ اسلام کے بارے میں معلومات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح کی شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی نیز اصلاحِ اعمال کے انگلش بیانات تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔

اسلامی بہنوں کی اصلاح کرنے اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان میں شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کا لرننگ سیشن ہوا۔

اس لرننگ سیشن میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے رولپنڈی شہر سےبذریعہ انٹرنیٹ ”دل کی اصلاح کیوں ضروری ہے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ روز شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی میں قائم دارالسنہ میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی، صوبۂ سندھ اور صوبۂ بلوچستان کی صوبائی و ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس سیشن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں میں ترقی اور مزید بہتری لانے کے لئے مختلف سوالات کئےجس کے صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفارنے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

بعدازاں سیشن میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار سے ملاقات کی۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کے ہمراہ موجود تھیں۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے لاہور میں ڈویژن تا یوسی نگران اور شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے باطنی بیماریوں کا علاج کرنے، نیک بنتے ہوئے دین کا کام جاری رکھنے کا ذہن دیا ۔

مزید سافٹ وئیر میں منسلک کا ڈیٹا انٹر کرنے، تقرریوں اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے کے اہداف دئیے۔آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے 9 مئی 2022ء کو کراچی کے علاقہ گلشن 13 D کی دارالسنہ میں ہونے والے اصلاحِ اعمال رہائشی کورس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان ’’بدگمانی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔ انہیں رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کروائی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام یکم اپریل 2022 ء بروز جمعۃ صوبۂ بلوچستان کی سرکاری ڈویژن سبی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں جائزہ کے نفاذ پر مدنی پھول دیئے ساتھ ہی مدنی مذاکرے میں چھوٹی بچیوں کے ذریعے سوالات شامل کرنے پر کلام ہوا ۔ اس کے علاوہ مدنی مشور میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منا تے ہوئے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی نیز شعبہ اصلاح اعمال کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

مزید کارکردگی شیڈول پر بھی تربیت کی اور سفری شیڈول کو مضبوط بنانے کا ہدف دیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ سو فیصد تقرریاں مکمل کرنے کا بھی ہدف دیا جس پر تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 31 مارچ 2022ءبروز جمعرات صوبہ بلوچستان ڈویژن کوئٹہ کی کابینہ کوئٹہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہواجس میں 37 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قبر میں کام آنے والے اعمال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیا اور کم ازکم ایک اسلامی بہن کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ مزید درود پاک اور تہجد پڑھنے کے فضائل بتائے اور رمضان المبارک میں تلاوت قراٰن پاک کرتے ہوئے دو ختم قراٰن کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت 15 مارچ 2022ء بروز منگل مدرسۃ المدینہ گرلز کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلز ذمہ دار (عالمی و پاکستان سطح ) اور شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار (پاکستان سطح ) کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شب و روز کو خوب خوب نیکیوں میں گزارنے اور زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے نیک اعمال بجا لانے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ مدرسۃ المدینہ کے اسٹاف اور طالبات مع متعلقہ تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کا نفاذ کرتے ہوئے طالبات کو با عمل بنانے کے متعلق نکات بتائےجس پر شرکاء مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ 


11مارچ 2022 ءبروز جمعۃ المبارک شعبہ اصلاح اعمال کے تحت صوبہ بلوچستان میں   ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کوئٹہ، سبی ،قلات، لورالائی اور میٹروپولیٹن سرکاری ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اخلاقیات سنوارنے، خود با عمل بن کر با عمل بنانے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ اصلاح اعمال اجتماع کا فالواپ کرتے ہوئے ہر تنظیمی ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا ۔

اس کے ساتھ ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغات کو مضبوط رکھتے ہوئے انہیں بھی رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے، نفل روزے رکھنے اور روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔ اس پر شرکاء مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


عالمی مجلس مشاوت اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کاکراچی میں اسلامی بہنوں کے مرکز فیضان صحابیات کراچی میں مدنی مشورہ میں ہوا۔بیرون ملک اور بیرون شہر میں مقیم اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رسالہ نیک اعمال کی عاملات بڑھانے اور اس نظام کو نافذ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بنائے گئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں نیک اعمال کے حلقے لگانے کے اہداف طے کئے گئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت 8 مارچ 2022ء بروز منگل صوبہ پنجاب میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی سرکاری ڈویژن کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ماہ شعبان المعظم میں نفل روزوں کی تحریک اور درود پاک کی تحریک کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں میں عاملات نیک اعمال بنانے کے جذبے کو اُجاگر کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں کو مضبوط کرنے پر تربیت کی۔ علاوہ ازیں مدرسۃ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا ہدف دیا۔