شعبہ اصلاح اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر راولپنڈی ڈویژن میں 24 مئی 2025ء کو  ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ، ڈویژن، میٹرو، ضلع، تحصیل اور ٹاؤن کے شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

ملک سطح کی شعبہ اصلاحِ اعمال للبات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے تربیت کی اور ہفتہ وار تقرری مناتے ہوئے جلد از جلد ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔

سیشن کے بعد شعبہ اصلاح اعمال للبنات کا اجتماع منعقد ہوا جس میں درج ذیل پروگرامز شامل تھے:

٭صراط الجنان سے 3 آیات کی تلاوت، ترجمہ اور تفسیر٭ایک آسان نیکی اور گفتگو کے آداب پر بیان۔

ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار نے دورانِ اجتماع ”گناہ چھوڑنے کا انعام“ کے موضوع پر بیان کیا اور بتایا کہ گناہ نادانی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، جو گناہ میں مبتلا ہوتا ہے اپنا وقت تو برباد کرتا ہی ہے ساتھ ہی ساتھ خود کو اللہ پاک کے غضب کا حقدار بھی بنا لیتا ہےجیساکہ قرآنِ پاک میں موجود ہےترجمہ کنز العرفان: جو کوئی برائی کرے گا، اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا۔ (پارہ 5، سورۃالنساء، آیت 123)

ذمہ دار اسلامی بہنوں کی نمایاں کارکردگی پر اُن حوصلہ افزائی کی گئی اور انعامات پیش کئے گئے۔ آخر میں ملک سطح کی ذمہ دار نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور روزانہ 63 نیک اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔