مورخہ 23 مئی 2025ء کو اسلام آباد سٹی میں شعبہ
اصلاح اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کی ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں سٹی نگران
اور سٹی و زون سیکٹر کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
ملک سطح کی شعبہ اصلاح اعمال للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی صلاحیت اور مہارت میں
اضافے کے لئے تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ذمہ داران و عوام کو نیک اعمال پر عمل پیرا ہونے
اور روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز ہر عیسوی ماہ کی پہلی تاریخ کو
نیک اعمال رسالہ ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بزرگ اسلامی
بہنوں کے لئے نیک اعمال پر عمل کی اہمیت بیان کی اور 63 نیک اعمال کے رسالے کو زیادہ
سے زیادہ تقسیم کرنے سمیت 63 نیک اعمال ایپلیکیشن
کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے ہر ہفتے مدنی چینل کے ذریعے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے کے حوالے سے
مدنی پھول بیان کئے۔آخر میں ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور انعامات بھی پیش کئے۔