18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
کراچی میں قائم دارالسنہ
میں صوبائی و ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سیشن
Tue, 27 Dec , 2022
1 year ago
گزشتہ روز شعبہ اصلاحِ
اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی میں قائم دارالسنہ میں ایک سیشن منعقد ہوا
جس میں کراچی سٹی، صوبۂ سندھ اور صوبۂ بلوچستان کی صوبائی و ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس سیشن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے
دینی کاموں میں ترقی اور مزید بہتری لانے کے لئے مختلف سوالات کئےجس کے صاحبزادیِ عطار
سلمھا الغفارنے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعدازاں سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمھا
الغفار سے
ملاقات کی۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی صاحبزادیِ
عطار سلمھا
الغفار کے
ہمراہ موجود تھیں۔