اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام6مارچ2020ء بروز جمعہ سندھ کے شہر خیرپور میرس میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کےمتعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے روزانہ غوروفکر کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 5مارچ2020ء بروز جمعرات ڈرگ کالونی کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے تینوں شعبوں مدنی انعامات ،مدنی مذاکرہ اور مدنی بہاروں کے حوالے سے نکات دئیےنیز تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو تمام کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے، اپنے علاقے اور ذیلی پر جہاں مدنی انعامات کی تقرریاں نہیں جلد مکمل کرنے اور ہر ہر اجتماع میں مدنی انعامات مکتب کو باقاعدگی سے لگانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 5مارچ2020ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ کی صدر کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں 44 مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات، مدنی بہار اور مدنی مذاکرے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز کارکردگی فارم پر توجہ دلاتے ہوئےذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 5مارچ2020ء کو کراچی ایسٹ ملیر کابینہ کے ڈویژن انوار مرشد میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں20اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہر بدھ کو دوپہر تین بجے ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اس پر فتن دور میں مدنی انعامات ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔مدنی انعامات کے ذریعے اپنے شب و روز کا محاسبہ کیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا گناہوں میں۔

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو نیک بننے کا ایسا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذیعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت ، تقویٰ و توبہ و اخلاص، قفل مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کریں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے۔ اسی سلسلے میں پاکستان بھر کے مختلف مقامات میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

• کراچی ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں 45 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش1417 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 14ہزار224اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

• حیدرآباد ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں 2 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 8ہزار742اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

• ملتان ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں 2 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش101 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 4ہزار713اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

• فیصل آباد ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں28 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش1293اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 9ہزار188اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

• لاہور ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں32 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش716 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 6 ہزار457 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

• اسلام آباد ریجن ماہ جمادی الآخر میں1441ھ میں19مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش289 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 6 ہزار476 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام سیالکوٹ زون کی منڈی بہاؤالدین کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور یوم قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت گزشتہ دنوں  سیالکوٹ زون کے شہر اگوکی میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن نورکی منڈی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں حافظ آباد کی نگران کابینہ اسلامی بہن ، مشاورت ذمہ داراسلامی بہنیں، ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنیں اور مدنی انعامات گوجرانوالہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ مدنی انعامات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کی اہمیت پر بیان کیا اوربا وضو رہنےنیز تحیۃ الوضو کے فضائل بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اس مدنی انعام پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  حافظ آباد ڈویژن نورکی منڈی میں مدنی انعامات ماہانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 40اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ”توبہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  29فروری2020ءبروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی بہار کے حوالے سے نکات پیش کرتے ہوئے مدنی بہار کس طرح لینی ہے اور آگے کیسے بڑھانی ہے اس حوالے سے راہنمائی کی۔ اجلاس میں صدر ،سرجانی ،کلفٹن ،کھارادر، نیو کراچی،اورنگی اور ہاکس بے کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔


29فروری2020ءبروز ہفتہ اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت  کھارادر کابینہ ڈویژن مچھر کالونی میں مدنی انعامات اجتماع منعقد ہواجس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پا ک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 29فروری2020ء کو  کراچی ساؤتھ سینٹرل زون رنچھو لائن میں مدنی انعامات اجتماع کاا نعقادکیا گیا جس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مدنی انعامات کے مطابق غورو فکر کرنے کی ترغیب دلائی۔