اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 8 مارچ 2020ء بروز اتوار کو کراچی ایسٹ کے بن قاسم  کابینہ قذافی ٹاؤن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔