اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر ِ اہتمام15 مارچ 2020ء کو میانوالی زون کے شہر قائد آباد میں ذیلی تا زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ” ظاہر وباطن ایک جیسا رکھیں“ کے موضوع پر بیان کیا نیز اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے دونوں شعبوں مدنی انعامات اور مدنی مذاکرے کے حوالے سے نکات دئیے۔تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکرد گی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ کابینہ و ڈویژن مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے علاقے اور ذیلی پر جہاں مدنی انعامات کی تقرریاں نہیں وہاں جلد مکمل کرنے اور ہر ہر اجتماع میں مدنی انعامات مکتب لگانے کا ذہن دیا۔