15 اپریل2020ء بروز بدھ رحیم یار خان  مدنی انعامات ذمہ دار( زون سطح )نے کابینہ سطح کی ذمہ داران کے درمیان ماہانہ مدنی مشورے کی ٹیلیفونک ترکیب بنائی جس میں ذیلی سطح تک کی تمام ذمہ داران سے ٹیلیفونک رابطوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کلام ہوا۔ اسلامی بہنوں کو عشر اور سالانہ مدنی عطیات کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ مزید مدنی انعامات و مدنی مذاکرہ کارکردگی مضبوط کرنے کے مدنی پھول دئیے نیو تقسیم کاری کے مطابق مدنی انعامات ذمہ داران کی تقرریوں کے حوالے سے بھی کلام ہوا۔


14اپریل2020ء بروز منگل میانوالی زون  کی مدنی انعامات ذمہ دار نےمیانوالی کابینہ کا ٹیلی فونک مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ، ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس لاک ڈاؤن میں مدنی انعامات کی عاملات سے رابطے مضبوط کرنے کا ذہن دیا، تقرریاں مکمل کرنے، لاک ڈاؤن کے بعد ہر ڈویژن اور علاقہ میں مدنی انعامات کے ماہانہ اجتماع کروانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں مدنی انعامات کامکتب لگانے کی ذمہ داران نے نیتیں کی ۔


15اپریل2020ء کو لاڑکانہ زون کی  سیہون کابینہ میں کچھ شعبہ کی ذمہ دار کے درمیان مدنی انعامات کے اجتماع کی بذریعہ انٹرنیٹ ترکیب بنی جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں مدنی انعامات کے حوالے سے فرامین امیر اہل سنت بتائے گئے اور خصوصی مدنی انعامات کی الجهنوں اور انکے حل بتانے کی کوشش کی گئی۔ اس مدنی انعامات اجتماع کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ تھا جس میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ آخر میں ذمہ داران سے فی ذمہ دار مدنی انعامات تقسیم اور وصول کی بھی نیتیں لی گئی جس پر ذمہ دار نے لبیک کہتے ہوئے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


14 اپریل کو لاڑکانہ زون میں پوری زون کی ہر ہر شعبہ ذمہ دار کے درمیان   مدنی انعامات کے اجتماع کی اسکائپ پر ترکیب بنی جس میں کم و بیش 26 ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجتماع میں مدنی انعامات کی حوالے سے فرامینِ امیر اہل سنت بتائے گئے اور مدنی انعامات کی الجھنوں کے حل بتائے گئے، اس مدنی انعامات اجتماع کا دورانیہ 3 گھنٹے تھا جس میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور آخر میں ذمہ داران سے فی ذمہ دار 12 مدنی انعامات تقسیم اور وصول کرنے کی بھی نیتیں لی گئیں جس پر ذمہ دار نے لبیک کہتے ہوئے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


13اپریل2020ء بروز پیر رات8سے9گوجرانوالہ زون مدنی انعامات ذمہ دار نے گوجرانوالہ کابینہ کا ٹیلی فونک مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ ڈویژن اور علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس لاک ڈاؤن میں مدنی  انعامات کی عاملات سے رابطے مضبوط کرنے کا ذہین دیا، تقرریاں مکمل کرنے، لاک ڈاؤن کے بعد ہر ڈویژن اور علاقہ میں مدنی انعامات کے ماہانہ اجتماعات کروانے، ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں مدنی انعامات کامکتب لگانے کی ذمہ داران نے نیتیں کیں۔ مدنی مذاکرہ کے کارکردگی فارم سمجھانے کی کوشش کی، مدنی چینل دیکھنے، فیضان رمضان پڑھنے، کارکردگی فارم وقت پر فل کر کے جمع کروانے کا ذہین دیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


13اپریل2020ء بروز پیر شریف گوجرانوالہ زون مدنی انعامات ذمہ  دار نے شکر گڑھ کابینہ کا ٹیلی فونک مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ ڈویژن اور علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس لاک ڈاؤن میں مدنی انعامات کی عاملات سے رابطے مضبوط کرنے، مدنی چینل دیکھنے، فیضان رمضان پڑھنے اور کارکردگی فارم وقت پر فِل کر کے جمع کروانے کا ذہن دیا، مدنی مذاکرہ کے کارکردگی فارم بھی سمجھانے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام13اپریل2020ءکو لاہور جنوبی زون کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں لاہور ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن سمیت مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورذمہ داراسلامی بہنوں کو عاملات مدنی نعامات میں اضافہ کرنے، تمام عاملاتِ مدنی انعامات سے مدنی انعامات کے رسائل وصول کرنے اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر مدنی انعامات نہ ملنے کی صورت میں مدنی انعامات Application کے ذریعے غورو فکر کروانے کا ذہن دیا نیز عاملات مدنی انعامات کی لسٹUpdate کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


اس پر فتن دور میں مدنی انعامات ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔مدنی انعامات کے ذریعے اپنے شب و روز کا محاسبہ کیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا گناہوں میں۔

امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذیعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت ، ،تقوی و توبہ و اخلاص، قفل مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے۔ اسی سلسلے میں مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں کئی مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن کی کارکردگی درج ذیل ہے:

ماہ رجب المرجب 1441ھ میں کراچی ریجن میں پانچ مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 222 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 12ہزار794 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔

حیدرآباد ریجن میں نو مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش83اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 6ہزار 415 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔

ملتان ریجن میں دو مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش78اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور4ہزار913 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔

فیصل آبادریجن میں پانچ مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش169اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور8ہزار 689اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔

لاہور ریجن میں16 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش361اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور5ہزار461 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔

اسلام آباد ریجن میں ایک مقام پر مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش10اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور5ہزار183 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں ۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام7 اپریل2020ء بروز منگل ہزارہ زون وکابینہ کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں غازی ، اوگی اور ایبٹ آباد کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی انعامات کے رسائل وصول کرنے، عاملات مدنی انعامات میں اضافہ اور تقرر کے حوالے سے اہداف دیئے۔ لاک ڈاؤن میں ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے اپنی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی انعامات کے رسائل وصول کرنے کے طریقے اور آسانیاں بتائی گئی جبکہ مدنی انعامات ایپلیکیشن کے ذریعے روزانہ غوروفکر کروانے اورڈاؤن لوڈ کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام6 اپریل2020ءبروز پیر پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن  کا جھنگ زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ کانفرنس کال اجلاس ہوا جس میں ریجن، زون اور کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورلاک ڈاؤن تعطیلات میں مدنی انعامات کے رسائل نہ ملنے کی صورت updateکا جائزہ لیانیزعاملات مدنی انعامات سےApplication کے ذریعے مدنی انعامات پُر کروانے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام5 اپریل2020ءبروزاتوارلیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن، زون اور   کابینہ سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی پاک سطح ذمہ داراسلامی بہن نےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور عاملات مدنی انعامات کی کارکردگی بڑھانے، وقت پر کارکردگی جمع کروانے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام4 اپریل2020ءبروز ہفتہ میانوالی زون کی مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں ریجن، زون اور کابینہ سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی پاک سطح ذمہ داراسلامی بہن نےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن میں اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں سے بذریعہ کال رابطے میں رہنے اور عاملات مدنی انعامات سے اپنے رابطے مضبوط رکھنے کی ترغیب دلائی۔