اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام21فروری 2020ء کو  کراچی کے علاقے ڈاک خانہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” نیت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔