18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اورنگی کابینہ ڈویژن الفتح کالونی کے علاقے مومن آباد میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
Sat, 4 Dec , 2021
2 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 25 نومبر 2021ء کو اورنگی کابینہ
کے ڈویژن الفتح کالونی کے علاقے مومن آباد میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت اور زون ذمہ دار سمیت کم و بیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
محاسبہ کے حوالے سے قراٰنی آیات و بزرگان دین کے اقوال بیان کئے نیز رسالہ 63 نیک
اعمال کے مطابق اپنا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں تصور مرشد اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا۔