دعوت اسلامی کے شعبہ  اصلاح اعمال کے تحت کوئٹہ جناح کابینہ میں 27 نومبر 2021ء کو اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺسے ہوا ۔ نگران زون اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیک اعمال کا جائزہ کروایا۔ اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے نفل روزہ رکھنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور روزانہ 12 منٹ اپنا اعمال کا محاسبہ کرتےہوئے رسالہ پُر کرنے کی نیت بھی کیں۔