20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاک
سطح شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
Tue, 11 Jan , 2022
2 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
زیر اہتمام 6 جنوری 2022ءبروز جمعرات بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں 6 ریجن شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
پاکستان
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی پھول’’پیشگی
جدول بنانے کے مدنی پھول‘‘ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے ۔ ساتھ ہی شعبے کے مدنی پھول
سمجھاتے ہوئے ذیلی حلقوں تک یہ نکات پہنچانےکے متعلق اہداف دئیے۔
علاوہ ازیں اسپیشل کام اصلاح اعمال اجتماع کو مضبوط کرنے اور بروقت اسکا فالو اَپ کرنے کا ذہن دیا نیز سال2022 ء میں پورا سال عاملات نیک اعمال میں اضافہ ہو اس کے اہداف پر کلام ہواجس پر ریجن ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔