کراچی سٹی کی اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان ماہانہ مدنی
مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت 4
مارچ 2022ء بروز جمعہ کراچی سٹی میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز خود بھی با عمل بن کر دیگر اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بنانے کے جذبے کو اُجاگر کیا ، اس کے ساتھ
ساتھ ماہ شعبان المعظم میں نفل روزوں کی
تحریک اور درود پاک کی تحریک کو مضبوط بنانے کی ترغیب بھی دلائی۔ مزید 100 % شعبہ ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا جس پر شرکاء مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار بھی کیا۔