کشمیر
کی حسین وادیاں اللہ پاک کی قدرت کے حسین نظاروں میں بھی دعوت اسلامی کا کام بڑھتا
چلا جارہا ہے۔مدنی مراکز کا قیام بچوں اور بچیوں لئے مدارس و جامعات کا آغاز جاری ہے۔
میرپور
کے پڑوسی شہر جاتلاں کے علاقے گورسیاں میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک عظیم الشان خوبصورت بلڈنگ میں جامعۃُ
المدینہ گرلز کا آغاز کیا گیاجس کا باقاعدہ افتتاح مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے
فرمایا۔افتتاحی تقریب میں کشمیر مشاورت کے
ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران سمیت مقامی ذمہ داران اور شخصیات نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر رکنِ شوری ٰنے ’’دینِ اسلام میں
نیک خواتین کی اہمیت اور عورت کی تربیت سے معاشرے میں تبدیلی‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کو اپنی بچیوں کو بھی علم دین
کے زیور سے آراستہ کرنے کی ترغیب دلائی اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں
رکنِ شوریٰ نے بلڈنگ کا وزٹ فرمایا اور وہاں موجود
ہالز کے نام بھی رکھے نیزرکن شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ مل کر امہات المومنین
کے ایصال ثواب کےلئے پودے بھی لگائے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)