دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ اور صوبائی و سرکاری ڈویژن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبے کی پچھلی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور شعبے کو خود کفیل بنانے کے متعلق چند اہم نکات بتائے نیز تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بتایا کہ سال 2022ء میں الحمد للہ 72 نئے جامعۃالمدینہ (گرلز) شروع ہوئے ہیں۔فی الوقت 548 جامعۃالمدینہ (گرلز) شروع ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 45 ہزار طالبات دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ سال 2022ء میں 13 ہزار نئے داخلے ہوئے ہیں۔

نگران پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ ہم بچیوں کے لئےجامعۃ المدینہ بنائیں تاکہ ہماری بچیاں عالمہ بنے، حافظہ بنے، دین سیکھ کر اپنے بچوں کی تر بیت کریں اور پورا معاشرہ اسلامی معاشرہ بن جائے ۔

مدنی مشورے میں طے ہوا کہ پاکستان سطح پر جامعۃالمدینہ (گرلز) کےلئےایک خود کفیل مقرر کیا جائے جو جامعۃالمدینہ (گرلز) کے لئے خود کفالت کرے۔

نگران پاکستان مشاورت نے مزید بتایا کہ جامعۃالمدینہ (گرلز) کے تحت سات قسم کے کورس ہو رہے ہیں جن میں درس نظامی، فیضان شریعت کورس، فیضان قرآن و سنت کورس، فیضان تجویدو نماز کورس، فیضان علم کورس، کُلِّیَۃُ الشریعہ کورس اور تخصص فی الفقہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو امورخانہ داری بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ ہماری بچیاں اچھی بیٹیاں، اچھی بیویاں، اچھی ساس اور اچھی طرح گھر کو چلانے والیاں بنیں۔

 ان شاءاللہ سال 2022ء میں  بلوچستان میں کم و بیش  15 ،کشمیر میں کم وبیش  6  ، گلگت بلتستان میں 1  اور کےپی کے میں کم و بیش7  نئے  جامعۃالمدینہ (گرلز)  قائم ہوں گے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)