کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، پنجاب میں شعبہ جامعۃ
المدینہ گرلز کا اہم مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس، فیصل آباد، پنجاب
میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کا ایک اہم مدنی مشورہ 19 نومبر 2025ء کو منعقد
ہوا جس میں رکنِ شوری و صدر کنز المدارس بورڈ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی، نگرانِ
شعبہ مولاناطیب عطاری مدنی ، صوبائی ذمہ داران
اور ڈویژن ذمہ داران کی شرکت ہوئی جس کا مقصد تعلیمی و انتظامی معاملات کو مزید
بہتر و مضبوط بنانا تھا۔
مدنی مشورے
میں رکنِ شوری و صدر کنز المدارس بورڈ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی نے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے مختلف اہم امور
کا جائزہ لیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ انتظامی امور کی بہتری٭اکیڈمک ایجوکیشن کے معیار
کو مزید بہتر کرنا٭طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں اضافہ٭خود کفالت کے نظام کو مؤثر
بنانا٭تدریس کے جدید طریقوں کا نفاذ٭فیکلٹی کی پروفیشنل اسکلز میں اضافہ۔
Dawateislami