5 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت پنڈی گھیب شہر میں نیکی کی
دعوت کا سلسلہ
Mon, 18 Dec , 2023
296 days ago
دعوت اسلامی کے شعبے میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنڈی گھیب شہر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں پرنٹ اور
الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے ایوب خان صدر الیکٹرانک میڈیاکوہ نور نیوز،مدثر عزیز نوائے وقت،حنیف
بھٹی ایکسپریس میڈیا گروپ ،ملک افتخار ڈیلی اساس،آصف صابری پی ٹی وی اورعامر سلطان
ڈیلی پنڈی ٹو دےسے ملاقات کی۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے صحافيوں کو
دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے مبلغ دعوت اسلامی نے صحافيوں کے درمیان
امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تقسیم کیے۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سلیم سلیمی عطاری، کانٹینٹ:شعیب
احمد عطاری)