میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب بیلہ میں محفل ِمیلاد کی تقریب منعقدکی گئی جس میں عہدیداران و اراکینِ پریس کلب ، صحافیوں اور سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات سمیت مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والےعاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اس اجتماعِ میلاد میں مولانا حسن رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے اور آخری نبی ﷺ کو وہ حسن وجمال عطا فرمایا کہ جس کی مثال نہیں ملتی اور مثال ملے بھی کیسے کیونکہ اللہ پاک نے آپ جیسا حسین وجمیل اور بنایا ہی نہیں ،حسن وجمال مصطفی ﷺایسا تھا کہ کوئی کہتا کہ رخ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھی تو کوئی کہتا کہ چاند سے زیاد ہ حسین وجمیل ہیں ،تو کوئی کہتا کہ آپ ﷺ سے بڑھ کوئی خوبصورت دنیا میں آیا ہی نہیں ۔ پیارے آقا ﷺ جیسا حسین وجمیل کسی آنکھ نے دیکھا ہی نہیں،آپ جیسا کوئی خوبصورت پیدا ہوا ہی نہیں ،ساری کائنات کی بادشاہت کا تاج آپ ﷺ کے سر پر ہے ،آپ ﷺ ساری کائنات کے بادشاہ ہیں ، آپ ﷺ زمین وآسمان کی عظیم سلطنت کے بادشا ہ ہیں ۔ آپ ﷺ کے دو وزیر آسمانوں میں حضرت جبریل اور حضرت میکائل علیہ السلام اور دو وزیر زمین میں حضرت سیّدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت سیّدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ہیں ۔

محفلِ میلاد میں دعوت اسلامی بیلہ کے ذمہ داران میں قاری یار محمد عطاری، حسین عطاری ،علی محمد عطاری ،میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کابینہ کے جہاں زیب عطاری، نیشنل پریس کلب بیلہ کے صدر عبدالرحیم رونجھو، نائب صدر عبدالحمید قیصر، جرنل سیکرٹری عبدالحلیم رونجھو، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما غلام سرور رونجھو، پٹواری ہدایت اللہ عبدالحفیظ خاصخیلی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔(رپورٹ: جہاں زیب عطاری نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل ڈویژن بلوچستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سیالکوٹ میں صحافیوں کےعزیز و اقارب مرحومین کےلئےایصال ثواب کااہتمام کیاگیا ۔

اس دوران سیالکوٹ کے سینئر صحافی اور روزنامہ انصاف کے نمائندے جاوید احمد بٹ کے مرحوم بیٹے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر کے والدِ مرحوم، سینئر صحافی نمائندہ ڈاؤن نیوز عابد حسین مہدی مرحوم، ندیم غوری بول نیوز کی والدہ مرحومہ، 92نیوز کےحامد کاہلوں کی والدہ مرحومہ اوردنیا نیوزکے عمر فاروق کی والدہ مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی اور دعاکاسلسلہ رہا ۔اس موقع پر محمد بلال عطاری ( رکن مجلس و رکن سیالکوٹ زون ذمہ دار)نے رکنِ شعبہ محمد عرفان عطاری کےہمراہ وہاں موجوداسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوتِ دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کےہفتہ واراجتماع اورمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

29 اکتوبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ  کے رکن محمد احمد بلال عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سکھر زون میں میڈیا سے وابستہ عہدیداران سے ملاقات کی۔ محمد احمد بلال عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر بریف کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

عہدیداران میں چیئر مین بلدیہ شہزاد انور، وائس چیئرمین ندیم رحمانی، صدر پریس کلب الیکٹرونک میڈیا نعیم مغل، سابق صدر دنیا نیوزفیاض بلوچ، ARYنیوز ترجمان پریس کلب کاش امین اور آٹو یونین صدر اصغر علی چھٹہ شامل تھے۔


میڈیاڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام پچھلےدنوں ڈیل موٹر سائیکل کمپنی اوتھل میں محفلِ میلادکاانعقادکیاگیا جس میں ڈائریکٹر ظہیر احمد ، انجینئر عبدالشکور، محمد حنیف ،محمد سلیم چنا ولی اور محمد چنا ولی سمیت دیگر کمپنی ورکرزنے شرکت کی۔

اس موقع پر قاری صدام عطاری نے تلاوتِ کلام ِپاک سےاس کاآغازکیا جبکہ بشیر احمد عطاری نے بارگاہ رسالت میں عقیدت بھراکلام پیش کیا اورمولانا سکندر عطاری مدنی نےسنتوں بھرا بیان کرتےہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔بعدازاں مولانا شاہد رضا عطاری مدنی نے دعا کروائی۔(رپورٹ: جہاں زیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اوتھل میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی )کے تحت پچھلے دنوں جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺکےموقع پر ارمابیل پریس کلب اوتھل میں اجتماعِ میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکینِ پریس کلب ، صحافی اورسیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مولانا شاہد رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ عزوجل نے اپنے پیارے نبی ﷺ کو وہ حسن وجمال عطا فرمایا کہ جس کی مثال نہیں ملتی اورمثال ملے بھی کیسے کیونکہ اللہ عزوجل نے آپ جیسا حسین وجمیل بنایا ہی نہیں ، حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپﷺکاحسن وجمال ایسا تھا کہ کوئی کہتا کہ رخِ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھی ،کوئی کہتا کہ چاند سے زیاد ہ حسین وجمیل ہیں ، کوئی کہتا کہ آپ ﷺ سے بڑھ کوئی خوبصورت دنیا میں آیا ہی نہیں ۔

مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی کاکہناتھا کہ پیارے آقا ﷺ جیسا حسین وجمیل کسی آنکھ نے دیکھا ہی نہیں،آپ جیسا کوئی خوبصورت پیدا ہوا ہی نہیں ،ساری کائنات کی بادشاہت کا تاج آپ ﷺ کے سر پر ہے ،آپ ﷺ ساری کائنات کے بادشاہ ہیں ، آپ ﷺ زمین وآسمان کی عظیم سلطنت کے بادشا ہ ہیں ۔

آپ ﷺ کے دو وزیر آسمانوں میں حضرت جبریل اور حضرت میکائل علیہ السلام اورزمین کے دو وزیر حضرت سیّدُنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت سیّدُنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ ہیں ۔

اس دوران حاجی عبد المجید عطاری ، قاضی یاسر ، مولانا سکندر عطاری مدنی ، حافظ صدام عطاری ، بشیر احمد عطاری ، عبدالستار لاسی اورارمابیل پریس کلب کے عہدیداران و صحافی رحمت اللہ ناز ، عبدالغفار لنگاہ ، نصیر احمد لنگاہ ، طاہر جان ، حنیف چنہ ، جہانزیب عطاری، نواز علی جاموٹ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔(رپورٹ: جہانزیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے میڈیاڈیپارٹمنٹ کےتحت دوڑمیں 12ربیع الاول کےموقع پرجلوسِ میلاد کااہتمام کیاگیاجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی علمائےکرام وکثیرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس جلوسِ میلاد کاآغازمدنی مرکزفیضانِ مدینہ گوٹھ نظیر احمد کمبوہ سےہواجبکہ یہ جلوسِ میلاد نواب شاہ چوک ، علمدار چوک ، محلہ رضا آباد،ریلوے فلائی اوور ، محلہ غریب آباد ، شاہی بازار ، مورو روڈ سےگزرتاہواواپس مدنی مرکزفیضانِ مدینہ پہنچا۔

اس موقع پر مرکزی جامع مسجد حنفیہ کے امام و خطیب مولانا محمد وقاص الوری ، مولانا صفدر سعیدی ، صحافیوں اور سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپوراندازسےجشنِ عیدِ میلادالنبیﷺمنایا۔ (رپورٹ: قاری محمد راشد عطاری میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دارمحمد بلال عطاری ( رکنِ شعبہ و رکن ِسیالکوٹ زون)نے نگرانِ کابینہ اور اراکینِ کابینہ کے ہمراہ FM ریڈیو ڈسکہ کےا سٹوڈیو میں دن 10 بجے سے 12 بجے تک ایک اسپیشل ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔

اس دوران لائیو محفلِ میلاد ﷺ کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ کابینہ نے FM ریڈیو پر براہ ِراست سنتوں بھرابیان کیا۔ بعدازاں ذمہ داران نے Prime FM Radio کے منیجر سے ملاقات کرتے ہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 حافظ آباد میں کمیونٹی سیفٹی ونگ کے زیر اہتمام عیدِ میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں اجتماعِ میلادکا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے نگران ضلع حافظ آباد محمد وسیم عطاری نے ’’حسن اخلاق ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نعیم اختر ، کنٹرول انچارج محمد امین ندیم ، اسٹیشن کو آرڈینیٹر محمد آصف رضا ، ریسکیو اسٹاف، ریسکیو سکاؤٹس اور سوشل میڈیا ارکان نے شرکت کی۔

ذمہ داران نے اس موقع پر ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا اور ریسکیو اسٹاف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،بعدازاں ریسکیو 1122 کےاسلامی بھائیوں کو مکتبۃالمدینہ کےکُتُب ورسائل تحفے میں پیش کئےگئے۔(رپورٹ: محمد ذوالفقار عطاری نگرانِ کابینہ علی پور چٹھہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےمیڈیاڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 14اکتوبر2021ءبروزجمعرات چارسدہ پریس کلب خیبرپختونخواہ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ لاہور ریجن حاجی یعفور رضا عطاری نے سینئر صحافیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی تربیت کی۔

بعدازاں وہاں موجود صحافیوں نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی، اس دوران محمد عثمان عطاری ( رکنِ شعبہ و رکنِ لاہور ریجن ذمہ دار)اوراراکینِ شعبہ سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائی بھی موجودتھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی زیرِ نگرانی گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں فوٹو جرنلسٹ کے ممبران اور دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ میلاد میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ کراچی ریجن حاجی محمدامین عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ اس دوران رکنِ کراچی ریجن محمد شجاعت عطاری دیگرذمہ داران کے ہمراہ شریک تھے ۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی)کے زیرِ اہتمام14اکتوبر2021ءبروزجمعرات ملتان پریس کلب میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ٹی جی ایم ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ میلاد میں نگرانِ کابینہ ذیشان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تربیت ورہنمائی کی،اس دوران رکن شعبہ و رکنِ ملتان زون محمد ریاض عطاری دیگر ذمہ دارن کے ہمراہ اس اجتماعِ پاک میں شریک تھے ۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےمیڈیاڈیپارٹمنٹ کےتحت 14اکتوبر2021ءبروزجمعرات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے جنگ گروپ کے آفس کادورہ کیا جہاں انہوں نے GEO نیوز ملتان کے بیوروچیف شہادت حسین سے ملاقات کی۔

رکنِ شعبہ و رکنِ ملتان زون محمد ریاض عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’آخری نبیﷺ کی پیاری سیرت‘‘ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)