دعوتِ اسلامی کےشعبہ میڈیاڈیپارٹمنٹ کےزیرِاہتمام فیضانِ حمزہ حب میں لسبیلہ کابینہ کا مدنی مشورہ منعقدہواجس میں نگران ِکابینہ حاجی گلفام عطاری ،ڈویژن نگران اوراراکین ِکابینہ سمیت دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں کوئٹہ زون کے نگران لیاقت رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئےاپنےماتحت ذمہ داران سےدینی کاموں کافالواپ اوران سے خبر گیری کرنےکےحوالےسےاہم نکات بتائے۔

نگرانِ زون نےدورانِ مدنی مشورہ ایک حدیث ِ مبارکہ کامفہوم بیان کیاکہ جس کو رعایاکا ذمہ دار بنایا گیاپھر اس نے رعایا کی خیر خواہی نہ کی تو وہ جنت کی خوشبو نہ پاسکے گا،مزیدنگرانِ زون کاکہناتھا خبر گیری کی برکت سے مسلمانوں کے حقوق کی ادائیگی آسان اوردینی کاموں میں ترقی کا باعث ہوتی ہے ۔

اس کےعلاوہ 12دینی کاموں کاجائزہ ،ذمہ داران کی کارکردگی کافالواپ، ہفتہ وار اجتماع وہفتہ وار مدنی مذاکرےکو مزیدکامیاب بنانےاورمزیدبہتری لانےکاذہن دیا۔

مزید21نومبر2021ءکوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ہونےوالےقافلہ اجتماع کےحوالےسےبھی کلام کیاگیاجس پروہاں موجود اسلامی بھائیوں نےبھرپوراندازمیں اس قافلہ اجتماع میں عاشقانِ رسول کوشرکت کروانےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے21نومبر2021ءکوہونےوالےقافلہ اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےنگران مولاناحاجی محمدعمران عطاری بیان فرمائیں گے۔(رپورٹ: جہاں زیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کابینہ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)