میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی)کے زیرِ اہتمام14اکتوبر2021ءبروزجمعرات ملتان پریس کلب میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ٹی جی ایم ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ میلاد میں نگرانِ کابینہ ذیشان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تربیت ورہنمائی کی،اس دوران رکن شعبہ و رکنِ ملتان زون محمد ریاض عطاری دیگر ذمہ دارن کے ہمراہ اس اجتماعِ پاک میں شریک تھے ۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےمیڈیاڈیپارٹمنٹ کےتحت 14اکتوبر2021ءبروزجمعرات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے جنگ گروپ کے آفس کادورہ کیا جہاں انہوں نے GEO نیوز ملتان کے بیوروچیف شہادت حسین سے ملاقات کی۔

رکنِ شعبہ و رکنِ ملتان زون محمد ریاض عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’آخری نبیﷺ کی پیاری سیرت‘‘ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


میڈیادیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےرکن و رکنِ ملتان زون محمد ریاض عطاری کا دیگر ذمہ داران  سمیت دینی کاموں کے سلسلے میں ARY نیوزچینل ملتان کاوزٹ کیاجہاں انہوں ARY کےبیوروچیف یاسر مشتاق اور رپورٹر مرزا احمد علی سے ملاقات کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان کا وزٹ کرنے کی دعوت دی، آخرمیں مکتبۃالمدینہ کےکُتُب ورسائل تحفے میں پیش کی گئی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے میڈیاڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں رکن ِشعبہ و رکنِ ملتان زون محمد ریاض عطاری نے دیگر ذمہ داران  کےہمراہ GNN چینل کے آفس کادورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے صحافیوں کونیکی کی دعوت دیتے ہوئےانہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ،آخر میں مکتبۃالمدینہ کےکُتُب ورسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔اس دوران رپورٹر صہیب اقبال اور نویدسمیت دیگر میڈیا سے وابستہ افرادسے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا ۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری انور رضا نے مدنی مرکزفیضان ِمدینہ اور جامعۃ المدینہ  اسلام آبادکا وزٹ کیا جہاں ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

جنرل سیکرٹری نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا،اس دوران رکن شعبہ و رکنِ پنڈی اسلام آباد زون ابوبکرعطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت JNN نیوز آفس دوڑ میں صحافیوں کے درمیان بذریعہ مدنی چینل ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہا ۔

اس مدنی مذاکرے میں سینئر صحافی محمد سلیم آرائیں، محمد ندیم آرائیں، شیر محمد بروھی، محمد سلیم جٹ،تنویر علی جٹ ،ممتاز علی لاشاری، عبد الطيف شیخ، نعمان علی ملاح، مقصود احمد کمبوہ ،شفيع محمد شيخ، عرفان عزیز آرائیں ،فرحان آرائیں، برکت علی شاہ اور شکیل احمد رندنے شرکت کی۔

اس دوران میڈیا ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ کے ذمہ دار قاری محمد راشد عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ موجود تھے۔ (رپورٹ: قاری محمد راشد عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دونوں حب پریس کلب کے صدر الیاس کمبوہ اور جنر ل سیکر یٹری دیدار علی رونجھو سمیت دیگر میڈیا سے وابستہ افراد نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری دی جن میں یار محمد بروہی، اسحاق سیلرو، اعجاز خان سموں، ضیاءالدین کمبوہ، عدنان بلو چ، وسیم احمد کمبوہ شامل تھے۔

اس موقع پر رابطہ آفس میں زون نگران لیاقت عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مختلف شعبہ جات کا تعارف ویڈیو اسکرین پر دکھایا ،بعدازاں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کراچی ریجن کے ذمہ دار شجاعت علی عطاری ، محمود عطاری اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کے ذمہ دار جہانزیب عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات مستشفٰی (اسپتال) ، تراجم ڈیپارٹمنٹ، فیضان آن لائن اکیڈمی اورمدنی چینل( اردو،انگلش ،بنگلہ اورعربی زبان )سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔

اس دوران اسلامی بھائیوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی سے ملاقات کی جس پر رکنِ شوریٰ نے صحافیوں کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ آنے پر خو ش آمد ید کہا، حب پریس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ، جنرل سیکر یٹری دیدار علی رونجھو نے مدنی چینل پر تاثرات بھی دئیے، آخر میں رکن ِشوریٰ نے حب پریس کلب کے صحافیوں میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے اور دعا کی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9اکتوبر2021ءبروزہفتہ ملتان میں قائم FM-88.6 میں لائیو حمد،نعتِ رسول اورسنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا، رکنِ شعبہ و رکنِ ملتان زون محمد ریاض عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایف ایم 88.6 کادورہ کیا اور وہاں موجوداسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت دی۔بعدازاں انہیں مکتبۃالمدینہ کے کُتُب ورسائل تحفے میں پیش کی گئیں۔

آخرمیں مکتبۃالمدینہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں 3 دن کے سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دنوں میڈیاڈیپارٹمنٹ کے تحت حب پریس کلب کے صدر الیاس کمبوہ دیگر عہدیداران کے ہمراہ ایک قافلے کی شکل میں حب پریس کلب لسبیلہ سے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کے لئے روانہ ہوئے۔

اس موقع پراسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کےلئے مختلف سیشنز کا سلسلہ ہورہا ہے، اس دوران لسبیلہ کابینہ کے رکن و رکنِ شعبہ محمد جہانزیب عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود ہیں ۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ميڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) نواب شاہ کے ذمہ دارنے پریس کلب دوڑ کا وزٹ کیا جس میں کابینہ ذمہ دار قاری محمد راشد عطاری نے پریس کلب دوڑ کے صدر غلام محمد سیال ،سینئر صحافی فقیرمحبوب علی ، منظور علی بروہی سندھ (Tv)اوربابر علی وسان ( ٹائم نیوز ) سمیت دیگراسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ا س موقع پر ذمہ داراسلامی بھائی نے دینی حلقے کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے سرکارﷺْکی اخلاق کریمہ کے متعلق بتایا، ذمہ دار اسلامی بھائی کا مزید کہنا تھا کہ آقا کریم ﷺ کا حُسنِ اخلاق ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ، روزمرہ کی زندگی میں ہمارا واسطہ معاشرے میں ہر طبقے کے لوگوں سے پڑتا ہے ،ہم اپنے اچھے اخلاق کی بدولت لوگوں کا دل جیت سکتے ہیں جبکہ ہمارا دین بھی ہمیں لوگوں کے ساتھ بھلائی کا درس دیتا ہے۔

بعدازاں ذمہ دار نے صحافیوں کو دعوتِ اسلامی کی زیرِ نگرانی منعقد ہونے والےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: قاری محمد راشد عطاری ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے میڈیاڈیپارٹمنٹ تحت 7اکتوبر2021ءبروزجمعرات ملتان میں رکنِ شعبہ و رکنِ ملتان زون محمد ریاض عطاری نے دیگر ذمہ داران  کے ہمراہ نیوز ون کے بیورو آفس کادورہ کیا جہاں انہوں نے بیو روچیف جنید ملک ، رپورٹر انجم پتافی اور کیمرہ مین طارق چودھری سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے 12ربیع الاول کے موقع پر انہیں نیوز ون بیورو آفس میں اجتماعِ میلاد کروانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اپنے آفس میں اجتماعِ میلاد کروانے کی نیت کا اظہار کیا،آخر میں مکتبۃ المدینہ کارسالہ انہیں تحفے میں پیش کیا گیا۔

دوسری جانب ذمہ داران نے اب تک نیوزچینل کے رپورٹر حسان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بیان کی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کیا۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے میڈیاڈیپارٹمنٹ کے تحت 6اکتوبر2021ءبروزبدھ ملتان میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے New نیوز بیورو آفس کا دورہ کیاجہاں انہوں نے رپورٹر عدنان یعقوب اور کیمرہ مین فیاض سے ملاقات کی۔

اس موقع پررکنِ شعبہ و رکنِ ملتان زون محمد ریاض عطاری نے دیگر ذمہ داران کےہمراہ انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی،بعدازاں ذمہ داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کُتُب ورسائل بھی تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)