پچھلے دونوں حب پریس کلب کے صدر الیاس کمبوہ اور
جنر ل سیکر یٹری دیدار علی رونجھو سمیت دیگر میڈیا سے وابستہ افراد نے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری دی جن میں یار محمد بروہی، اسحاق سیلرو، اعجاز
خان سموں، ضیاءالدین کمبوہ، عدنان بلو چ، وسیم احمد کمبوہ شامل تھے۔
اس موقع پر رابطہ آفس میں زون نگران لیاقت عطاری
نے دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کا تعارف پیش
کیا اور مختلف شعبہ جات کا تعارف ویڈیو اسکرین پر دکھایا ،بعدازاں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کراچی ریجن کے
ذمہ دار شجاعت علی عطاری ، محمود عطاری اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کے ذمہ دار
جہانزیب عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات مستشفٰی (اسپتال) ، تراجم
ڈیپارٹمنٹ، فیضان آن لائن اکیڈمی اورمدنی چینل( اردو،انگلش ،بنگلہ
اورعربی زبان )سمیت دیگر شعبہ جات
کا وزٹ کروایا۔
اس
دوران اسلامی بھائیوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی
سے ملاقات کی جس پر رکنِ شوریٰ نے صحافیوں
کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ آنے پر خو ش آمد ید کہا، حب پریس کلب کے صدر محمد
الیاس کمبوہ، جنرل سیکر یٹری دیدار علی رونجھو نے مدنی چینل پر تاثرات بھی دئیے، آخر میں رکن ِشوریٰ نے حب پریس کلب کے
صحافیوں میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے اور دعا کی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ
دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)