
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 15دسمبر
2021ء بروز بدھ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے لاہور میں ننکانہ پریس کلب کے صدر چوہدری
افضل حق سے ملاقات کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عثمان عطاری ( رکن مجلس و رکن لاہور ریجن
ذمہ دار)نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت
ننکانہ میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر انہوں نےاظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:اسرار
عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نجی چینلز کے اسائنمنٹ ایڈیٹرز کی عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری

دعوتِ اسلامی کے میڈیاڈیپارٹمنٹ کے تحت 15دسمبر
2021ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نجی چینلز کے اسائنمنٹ ایڈیٹرز
کے وفد کی آمد ہوئی جن جبران( ایکسپریس نیوز )، صہیب( ہم ٹی وی)، یاسر نیو نیوز، دانیال( 24 نیوز) ، راحیل
بیگ (24 نیوز)
، عاصم (K21) اور محمد قاسم (GNN) شامل
تھے۔
اس موقع پر رکن ِشعبہ و رکنِ کراچی ریجن محمد
شجاعت عطاری اور رکنِ شعبہ محمود عطاری نے ان حضرات کا استقبال کرتے ہوئے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے
دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں گوادر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں صحافیوں سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں محمدجہانزیب عطاری( رکن ِشعبہ و رکنِ لسبیلہ
کابینہ) نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کی تربیت ورہنمائی کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور
پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:اسرار عطاری میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 9دسمبر
2021ء بروز جمعرات رکنِ شعبہ و رکنِ کراچی ریجن محمد شجاعت عطاری نے رکنِ شعبہ
محمود عطاری کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن و تجزیہ
کار نذیر لغاری سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ
دی جن کے ذریعے دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینِ متین کا کام بخوبی سرانجام دے ری ہے۔

دعوتِ اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 9دسمبر
2021ء بروز جمعرات نواب شاہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں دوڑ
پریس کلب کے انفارمیشن سیکرٹری اور’’روزانی مھرا‘‘دوڑ کے رپورٹر فقیر
محبوب علی سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر محمد زوار عطاری ( رکنِ مجلس و رکنِ نواب
شاہ زون ذمہ دار) نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔
اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں کے مرحومین
ولواحقین کے لئےایصالِ ثواب

دعوتِ اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 10
دسمبر 2021ء بروز جمعہ اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں کے مرحومین ولواحقین کے لئےایصالِ
ثواب کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن ِشعبہ و رکنِ پنڈی اسلام آباد زون ذمہ دار
ابوبکر عطاری مدنی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی دعوت دیتے ہوئے مرحومین
کے لئےدعا کروائی۔
بعدازاں صحافیوں نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داراسلامی بھائیوں سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور
مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
سینئر صحافی محمد سلیم آرائیں کےگھر پر ہفتہ
وارمدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےتحت ہرہفتےکی رات امیرِ اہلِ سنت
حضرت علامہ محمدالیاس عطارقادری رضوی
ضیائی
دامت برکاتہم العایہ مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں جس میں آپ عاشقانِ رسول
کی طرف سےہونےوالےمختلف سوالات کےحکمت بھرےجوابات ارشادفرماتےہیں۔
اسی سلسلےمیں میڈیاڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کےزیرِاہتمام 27نومبر2021ءبروزہفتہ پاکستان کےعلاقےدوڑمیں سینئر
صحافی محمد سلیم آرائیں کی رہائش گاہ پر اجتماعی طور پر ہفتہ وارمدنی مذاکرہ دیکھنے
کا سلسلہ ہوا۔
.png)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےمیڈیاڈیپارٹمنٹ کےتحت
رکنِ مجلس ورکنِ پنڈی اسلامی آباد زون ابوبکر عطاری مدنی نےمشہورومعروف
اینکراورسینئرتجزیہ کارسمیع ابراہیم سےملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دارنےسمیع ابراہیم کونیکی کی دعوت
دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں سےآگاہ کیاجس پرانہوں نےاظہارِمسرت
کیا۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےمیڈیاڈیپارٹمنٹ کےذمہ داران نے
سانگھڑ سٹی نواب شاہ پریس کلب کادورہ کیاجہاں انہوں نے صدر پریس کلب محمد رضا
پٹھان، ہم نیوز رپورٹر محمد عادل مغل، GTV کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد ثقلین اورسندھ ٹی وی کے
ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد انجم نظامانی سے ملاقات کی۔
نواب
شاہ زون ذمہ دارمحمدزوارعطاری نےصحافیوں کونیکی کی دعوت دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کی
دینی وفلاحی خدمات کےحوالے سے بریفنگ دی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےمیڈیاڈیپارٹمنٹ کےتحت
19نومبر2021ءبروزجمعہ سینئر صحافی و کالم نگار آصف عفان نےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں
حاضری دی۔
اس موقع پر محمد شہزاد عطاری مدنی ( رکن مجلس و رکن لاہور جنوبی ذمہ دار)نےاُن کااستقبال کرتےہوئےفیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ
اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف کروایا۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ میڈیاڈیپارٹمنٹ
کےزیرِاہتمام فیضانِ حمزہ حب میں لسبیلہ کابینہ کا مدنی مشورہ منعقدہواجس میں نگران
ِکابینہ حاجی گلفام عطاری ،ڈویژن نگران اوراراکین ِکابینہ سمیت دیگرذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں کوئٹہ زون کے نگران لیاقت رضا
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئےاپنےماتحت ذمہ داران سےدینی کاموں
کافالواپ اوران سے خبر گیری کرنےکےحوالےسےاہم نکات بتائے۔
نگرانِ زون نےدورانِ مدنی مشورہ ایک حدیث ِ
مبارکہ کامفہوم بیان کیاکہ جس کو رعایاکا ذمہ دار بنایا گیاپھر اس نے رعایا کی خیر
خواہی نہ کی تو وہ جنت کی خوشبو نہ پاسکے گا،مزیدنگرانِ زون کاکہناتھا خبر گیری کی
برکت سے مسلمانوں کے حقوق کی ادائیگی آسان اوردینی کاموں میں ترقی کا باعث ہوتی ہے ۔
اس کےعلاوہ 12دینی کاموں کاجائزہ ،ذمہ داران کی
کارکردگی کافالواپ، ہفتہ وار اجتماع وہفتہ وار مدنی مذاکرےکو مزیدکامیاب بنانےاورمزیدبہتری لانےکاذہن دیا۔
مزید21نومبر2021ءکوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ
کراچی میں ہونےوالےقافلہ اجتماع کےحوالےسےبھی کلام کیاگیاجس پروہاں موجود اسلامی
بھائیوں نےبھرپوراندازمیں اس قافلہ اجتماع میں عاشقانِ رسول کوشرکت کروانےکی اچھی
اچھی نیتیں کیں۔

پچھلےدنوں میڈیاڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام
لسبیلہ پریس کلب حب میں محفلِ میلاد کا انعقادکیاگیاجس میں لسبیلہ پریس کلب حب کے
صدر راؤ اختر علی راجپوت، جنرل سیکرٹری عزیز لاسی، ممبران میں راؤ اصغر علی ،محمد
نواز بلوچ ،غلام مرتضی شیخ ، ایوب لاسی،اصغر علی موندرہ ،عابد سریرہ اوریاسر علی
بلوچ سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
محفلِ میلادکاآغاز قاری عارف شیخ عطاری نے تلاوتِ کلام پاک سےکیاجبکہ
سکندر عطاری مدنی اورزوہیب عطاری نے
بارگاہ رسالتﷺ میں نعت شریف پیش کی۔
کراچی ریجن اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار سیّد نوید عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: جہاں زیب عطاری لسبیلہ کابینہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)