دعوتِ اسلامی کے میڈیاڈیپارٹمنٹ کے تحت 15دسمبر 2021ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نجی چینلز کے اسائنمنٹ ایڈیٹرز کے وفد کی  آمد ہوئی جن جبران( ایکسپریس نیوز )، صہیب( ہم ٹی وی)، یاسر نیو نیوز، دانیال( 24 نیوز) ، راحیل بیگ (24 نیوز) ، عاصم (K21) اور محمد قاسم (GNN) شامل تھے۔

اس موقع پر رکن ِشعبہ و رکنِ کراچی ریجن محمد شجاعت عطاری اور رکنِ شعبہ محمود عطاری نے ان حضرات کا استقبال کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعدازاں وفد کے اسلامی بھائیوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)