زکوٰۃ مال کا میل ہے، زکوۃ دینے سے مال پاک ہوتا ہے، صدقہ بری موت سے بچاتا ہے، صدقہ دینے سے بلائیں دور ہوتی ہیں، زکوٰۃ دینے سے مال کی حفاظت ہوتی ہے، زکوٰۃ نہ دینے سے اللہ عزوجل ناراض ہوتا ہے، جس مال کی زکوٰۃ نہ دی جائے وہ مال ہلاک ہو جاتا ہے، زکوۃ دینے سے معاشرے میں غربت کا خاتمہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کامونکی کے نجی میرج ہال میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی جانب سے صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر کامونکی میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تاجران، ڈاکٹرز، صحافیوں اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔دورانِ اجتماع رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ دینے کے فوائد اور زکوٰۃ ادا نہ کرنے کی وعیدیں بتائیں نیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ مولانا محمد یعقوب عطاری، نگرانِ تحصیل کامونکی مولانا سلمان عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری، حاجی محمد عباس عطاری، حاجی ظفر عطاری اور مولانا زاہد عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد وقار عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ  کے تحت نواب شاہ میں صحافیوں کے ساتھ ملاقات

میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ( دعوتِ اسلامی) ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کے تحت ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے تعلقہ پریس کلب قاضی احمد کاوزٹ کیا اور وہاں موجود صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس موقع پر میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری محمدراشد عطاری نے صحافیوں کو درود پاک کے فضائل کے متعلق بتایا اور کہا کہ درود شریف کی کثرت کرنے والے کو قیامت کے دن ہر قسم کی سختیوں سے محفوظ رکھا جائے گا اور بروز قیامت درود شریف پڑھنے والے خوش نصیب سے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مصافحہ فرمائیں گے۔

ذمہ دار نے صحافیوں کو حقوق اللہ وحقوق العباد کے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ پنج وقتہ نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ نوافل کی کثرت بھی کرنی چاہیئے اور حقوق العباد کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائی نے صحافیوں کو حدیث پاک کا مفہوم بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمدِ عَرَبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا : مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے۔

ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ صحافت کا شعبہ عظیم پیشہ ہے اس شعبے سے وابستہ ہوکر اپنے قلم اور زبان سے دین اسلام کا پرچار بہترین انداز میں کرسکتے ہیں جبکہ معاشرے میں برائیوں کے خاتمے کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اُنہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیابھر میں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق کی جانےوالی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی اور 2020 ءکی لاک ڈاؤن میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلڈ ڈونیٹ کرنے اور آقا کریم کی دکھیاری امت کی خیر خواہی کرنے کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی خدمات کے متعلق بتایا اور آخر میں صحافی اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔

بعدازاں تعلقہ پریس کلب قاضی احمد کے صدر ممتاز علی جتوئی ، غلام مصطفیٰ چانڈیو ،غلام حیدر انڑ ،ممتاز علی سومرو ،اشفاق احمد راجپوت اور دیگر نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہا نیز ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے صحافیوں کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی ،جوکہ صحافیوں نے قبول کی اور خوشی کا اظہار کیا۔( رپورٹ: قاری محمدراشد عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 31 جنوری 2022ء ڈویژن ذمہ دار بابر مصطفٰے نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کلب رحیم یار خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنرل سیکرٹری بلال حبیب اور صدر پریس کلب جاوید سے ملاقات کی۔

ڈویژن ذمہ دار نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے بالخصوص FGRFکے بارے میں بریفنگ دی۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام26 جنوری 2022ء بروز بدھ عرس حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے موقع پر صدیق کالونی کامونکی میں قائم جامع مسجد صدیق اکبر میں بعد نماز فجر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد عباس عطاری نے شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور شرکا کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔

اس دوران مبلغِ دعوت اسلامی نے حضرت سیّدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اہلِ اسلام کا عقیدہ بتایاکہ آپ رضی اللہ عنہ تمام نبیوں کے بعد کائنات میں سب سے افضل ہیں۔

اس موقع پر مولانا حافظ محمد ریاض مالک قادری صاحب اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کے تحت ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے پریس کلب منھڑو کا وزٹ کیا اور وہاں موجود صحافیوں سے ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری محمد راشد عطاری نے صحافیوں کو درود پاک کے فضائل کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی رضا اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا قرب حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔قاری محمد راشد عطاری نے انہیں دنیا میں آنے کا مقصد، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت کرنے اور حقوق العباد کا خیال رکھتے ہوئے اُس کے بندوں کے حقوق کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی مزید یہ کہ انہیں اپنے مقصد حیات کو یاد رکھتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیابھر میں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق کی جانےوالی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی اور آخر میں صحافی اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔

بعدازاں ذمہ داران نے پریس کلب منھڑو کے صدر ، سندھ TV کے رپورٹر پپو ڈاھری ، نائب صدر ، دھرتی TV کے رپورٹر عرفان علی ڈاھری ، پریس سیکرٹری ، سندھ جو آواز کے رپورٹر سید ارشاد علی شاہ ، آفس سیکرٹری عاشق علی گھمن ، انفارمیشن سیکرٹری صادق علی ڈاھری ، مہران TV کے رپورٹر محمد حسن عمرانی، روزنامہ کوشش کے نمائندے شمن علی ابڑو اور دیگر نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہا نیز ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے صحافیوں کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی جوکہ صحافیوں نے قبول کی اور خوشی کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد میں پریس کلب 60 میل کا وزٹ کیا جہاں انہوں پریس کلب کے صدر و دھرتی TV کے رپورٹر حاکم علی لُنڈ اور فنانشل سیکرٹری احمد رضا ڈھراج سے ملاقات کی۔

اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری محمد راشد عطاری نے صحافیوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا نیزانہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعدازاں ذمہ داران نے صحافیوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں میڈیا ڈیپارٹمنٹ ( دعوتِ اسلامی ) کےتحت ڈسٹرکٹ نواب شاہ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں پریس کلب بچھیری نواب شاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے صدر وسینئر صحافی اور سندھ ٹی وی چینل کے رپورٹر محمد وارث سھتوسے ملاقات کی۔

اس موقع پر قاری محمد راشد عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی طرف سے کی جانے والی عالمی خدمات کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:میڈیا ڈیپارٹمنٹ نوابشاہ ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کو علم دین کی جستجو دلانے، معاشرتی حوالے سے تربیت کرنے اور ان کے قلوب کو خوفِ خدا، عشق رسول اور محبت صحابہ و اولیائے کرام سے روشن کرنے کے لئے ہر ہفتے دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی پھول ارشار فرماتے ہوئےعاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دوڑ شہر کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمد اکرم بلوچ کی رہائش گاہ پر اجتماعی طور پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر سینئر صحافی News1 کے رپورٹر محمد اقبال مغل ، محمد آصف بلوچ، عمران علی بلوچ، عبدالغفار بلوچ، شاہد علی بروہی سمیت دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔(رپورٹ:قاری محمد راشد عطاری میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کوئٹہ میں  ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف اور پریس کلب کوئٹہ کے صدر رضاالرحمٰن کے چھوٹے بھائی ولی الرحمٰن (سپریڈنٹ محکمہ تعلقات عامہ) کا انتقال ہو گیا۔

اسی سلسلے میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےذمہ داران نے ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی و ایصال ِثواب میں شرکت کی ۔ذمہ داران نے مرحوم کے گھر والوں سے اظہارِ تعزیت کرتے انہیں صبر کی تلقین کی۔اس دوران رکنِ شعبہ منیر عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نواب شاہ میں منعقد  ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سینئر صحافی پریس کلب دوڑ کے سابق صدر عبدالستار پٹھان نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر صحافی نے اظہارِ مسرت کیا۔ (رپورٹ:قاری محمد راشد عطاری میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی  سٹی دوڑ کے نائب صدر گل حسن وسان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اجتماعی طور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیاجو کہ ہر ہفتے براہِ راست مدنی چینل کے ذریعے نشر کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر عزیز اللہ وسان، ظفر علی وسان ، امان اللہ وسان ، ذوالفقار وسان ، مہتاب علی سومرو ، شاہد علی بروہی اور نوید علی گورچانی سمیت دیگرافراد بھی موجود تھے۔

اسی طرح محلہ غریب میں کاروباری شخصیت عبدالستار جٹ کی رہائش گاہ پر بھی اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہا جس میں نگران ِشہر مشاورت محمد انور عطاری ، شوکت علی عطاری اور اشتیاق احمد خلجی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: قاری محمد راشد عطاری میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابین، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نواب شاہ کابینہ میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کلب دوڑ کے سرپرست اعلیٰ اور روزنامہ عبرت کے رپورٹر حاجی فیروز علی پٹھان سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے رپورٹر کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:قاری محمد راشد عطاری میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)