زکوٰۃ مال کا میل ہے، زکوۃ دینے سے مال پاک ہوتا ہے، صدقہ بری موت سے بچاتا ہے، صدقہ دینے سے بلائیں دور ہوتی ہیں، زکوٰۃ دینے سے مال کی حفاظت ہوتی ہے، زکوٰۃ نہ دینے سے اللہ عزوجل ناراض ہوتا ہے، جس مال کی زکوٰۃ نہ دی جائے وہ مال ہلاک ہو جاتا ہے، زکوۃ دینے سے معاشرے میں غربت کا خاتمہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کامونکی کے نجی میرج ہال میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی جانب سے صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر کامونکی میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تاجران، ڈاکٹرز، صحافیوں اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔دورانِ اجتماع رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ دینے کے فوائد اور زکوٰۃ ادا نہ کرنے کی وعیدیں بتائیں نیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ مولانا محمد یعقوب عطاری، نگرانِ تحصیل کامونکی مولانا سلمان عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد وقار عطاری، حاجی محمد عباس عطاری، حاجی ظفر عطاری اور مولانا زاہد عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد وقار عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)