دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کے تحت ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے پریس کلب منھڑو کا وزٹ کیا اور وہاں موجود صحافیوں سے ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری محمد راشد عطاری نے صحافیوں کو درود پاک کے فضائل کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی رضا اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا قرب حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔قاری محمد راشد عطاری نے انہیں دنیا میں آنے کا مقصد، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت کرنے اور حقوق العباد کا خیال رکھتے ہوئے اُس کے بندوں کے حقوق کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی مزید یہ کہ انہیں اپنے مقصد حیات کو یاد رکھتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیابھر میں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق کی جانےوالی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی اور آخر میں صحافی اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔

بعدازاں ذمہ داران نے پریس کلب منھڑو کے صدر ، سندھ TV کے رپورٹر پپو ڈاھری ، نائب صدر ، دھرتی TV کے رپورٹر عرفان علی ڈاھری ، پریس سیکرٹری ، سندھ جو آواز کے رپورٹر سید ارشاد علی شاہ ، آفس سیکرٹری عاشق علی گھمن ، انفارمیشن سیکرٹری صادق علی ڈاھری ، مہران TV کے رپورٹر محمد حسن عمرانی، روزنامہ کوشش کے نمائندے شمن علی ابڑو اور دیگر نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہا نیز ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے صحافیوں کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی جوکہ صحافیوں نے قبول کی اور خوشی کا اظہار کیا۔