میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  گوادر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں صحافیوں سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں محمدجہانزیب عطاری( رکن ِشعبہ و رکنِ لسبیلہ کابینہ) نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت ورہنمائی کی۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین)