پچھلے دنوں ميڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) نواب شاہ کے
ذمہ دارنے پریس کلب دوڑ کا وزٹ کیا جس میں کابینہ ذمہ دار قاری محمد راشد عطاری نے پریس کلب دوڑ کے صدر غلام محمد سیال ،سینئر صحافی
فقیرمحبوب علی ، منظور علی بروہی سندھ (Tv)اوربابر علی وسان ( ٹائم نیوز ) سمیت دیگراسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
ا س موقع پر ذمہ داراسلامی بھائی نے دینی حلقے
کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے سرکارﷺْکی
اخلاق کریمہ کے متعلق بتایا، ذمہ دار اسلامی
بھائی کا مزید کہنا تھا کہ آقا کریم ﷺ کا حُسنِ
اخلاق ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ، روزمرہ کی زندگی میں ہمارا واسطہ معاشرے میں ہر
طبقے کے لوگوں سے پڑتا ہے ،ہم اپنے اچھے اخلاق کی بدولت لوگوں کا دل جیت سکتے ہیں
جبکہ ہمارا دین بھی ہمیں لوگوں کے ساتھ بھلائی کا درس دیتا ہے۔
بعدازاں ذمہ دار نے صحافیوں کو دعوتِ اسلامی کی
زیرِ نگرانی منعقد ہونے والےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکی
دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: قاری محمد راشد عطاری ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ
نواب شاہ کابینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)