ماس کیمیونیکیشن کے اسٹوڈنٹس کی مدنی مرکزفیضان
مدینہ جوہرٹاؤن میں حاضری

گزشتہ دنوں ماس کیمیونیکیشن کے مختلف یونیورسٹیز
سےآئے ہوئے اسٹوڈنٹس نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کیا،اراکینِ شعبہ
نے طلبہ کا استقبال کرتے ہوئے انہیں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں قائم دعوت ِاسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا
۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے طلبہ کو مدنی پھولوں سے نوازا، اسٹوڈنٹس کو امیرِ اَہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف تحفے میں دی گئیں ،آخر میں طلبہ نے
رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی ۔
واضح رہےجن کالج ویونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا
ان میں پنجاب یونیورسٹی، MAO
کالج اوردیگر یونیورسٹیز شامل تھیں۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شہداد پور میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد، صحافت سے وابستہ افراد کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم
کے زیرِ اہتمام نواب شاہ زون کے ڈویژن شہداد پور میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقادہوا
جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد
فضیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس اجتماعِ پاک میں کثیر
اسلامی بھائیوں سمیت صحافت سے وابستہ کئی افراد نے شرکت کی، رکن شوریٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی
و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا، اس دوران رکن ِشعبہ و رکنِ نواب شاہ زون زوار
احمد عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ
اسلامی)کے تحت پچھلے دنوں رکنِ شعبہ و شمالی زون کےرکن محمد بلال عطاری نے لاہور
میں ویژوئل پروڈیوسر چینل 24 محمد رضوان کی والدہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور ایصالِ
ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کا سلسلہ کیا جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔
اس دوران رکنِ شعبہ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے بارہویں شریف کو روزہ
رکھنے اور اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار رضوان رضی کے والد کے
لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافی و تجزیہ کار رضوان رضی
کے والد کے لئے ایصال ِثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
بعدازاں رکنِ لاہور ریجن عثمان عطاری نےسینئر
صحافی کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات سے آگاہ کرتےہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کاوزٹ بھی کروایا۔(رپورٹ:
اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت
نواب شاہ کابینہ کےذمہ داران نے جے این این نیوز آفس دوڑ کاوزٹ کیااور وہاں موجود صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس موقع پر میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ کے
ذمہ دار قاری محمدراشد عطاری نے صحافیوں کو دنیا میں آنے کا مقصد،اللہ عزوجل کی اطاعت کرنے اور حقوق العباد کا خیال رکھتے
ہوئے اُس کے بندوں کے حقوق کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی،ذمہ دار کا مزید کہنا تھا
کہ ہم چاہے دنیا کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں ہمیں اپنامقصد ِحیات ہرگز نہیں
بھولنا چاہیئے۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے اُنہیں دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیابھر میں دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی کاموں کے متعلق کی جانےوالی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی اور آخر میں صحافی اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کے
رسائل تحفے میں پیش کئے۔
بعدازاں صحافی حضرات محمد سلیم آرائیں ، ADنعمان
ملاح اور شکیل احمد رندنے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو خوب سراہانیزدعوتِ
اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قاری محمدراشد عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ
نواب شاہ کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpg)
28 ستمبر 2021ء بروز منگل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام رکن کراچی
ریجن محمد شجاعت عطاری اور رکن مجلس محمود عطاری نے نجی میڈیا گروپ کے آفس کا دورہ کیا جس میں سی
ای او یاسر راجپوت اور ڈائریکٹر شمیم قریشی ودیگر سے ملاقات کی۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی دعوت دی
اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا،
ملاقات کے اختتام پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش بھی کی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
نواب شاہ زون میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 29ستمبر2021ءبروزبدھ
شہداد پور پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شعبہ و رکن
نواب شاہ زون زوار احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔
اس اجتماعِ پاک میں صدر پریس کلب محمد ارشاد اور
پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی ، دورانِ
بیان رکنِ شعبہ نے مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم
کےزیرِ اہتام ہونے والے تقسیم ِاسناد اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔
ذمہ دار ان نے اجتماعِ پاک کے اختتام پراسلامی بھائیوں کے درمیان امیر اَہل
ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
اسلام آباد پریس کلب میں دعوتِ اسلامی کے تحت
ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد

پچھلے دنوں شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت اسلام آباد پریس کلب میں ممبران کے عزیز و اقارب کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن ِشعبہ پنڈی اسلام آباد زون ذمہ دار ابوبکر عطاری مدنی
نے مرحومین کےلئے دعائے مغفرت کی۔
اس دوران سابقہ صدرP.F.U.J افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور
رضا ، کاشف رفیق ، R.I.U.J صدر عامر سجاد اور دیگر سینئر صحافی شریک تھے۔ (
رپوٹ: اسرار
عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےسوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن کے
ذمہ داران نے حب پریس کلب کا وزٹ کیا۔
اس دوران میں پریس کلب کے صدروچیف ایڈیٹر
روزنامہ بولان محمد الیاس کمبوہ، نائب صدر
محمد ابراہیم مشتاق کمبوہ، جنرل سیکٹری دیدار علی رونجھو، جوائنٹ سیکٹری عاشق بلوچ
اور آفس سیکٹری ضیاء الدین کمبوہ سے ملاقات کی۔
ریجن زمہ دار شجاعت عطاری نے دعوتِ اسلامی کی دینی
وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی نیز انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اظہار
مسرت کیا۔ بعدازاں انہیں مکتبۃالمدینہ
کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ برائےسوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی)کراچی ریجن کے
ذمہ داران کی لسبیلہ پریس
کلب آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے صدر
و چیف ایڈیٹر روزنامہ ایگل راؤاختر علی،
محمد نواز بلوچ، قادر سیاں، محبوب شاہ وانی، راؤ اصغراور محمد صدیق مینگل سے
ملاقات کی۔
اس دوران ریجن ذمہ دار شجاعت عطاری نے دعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی نیز انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر وہاں موجود
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں انہیں مکتبۃالمدینہ کے
رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ:
اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نواب شاہ میں نگرانِ
پاکستان مشاورت کا بیان،مختلف نیوز چینلز کی
اجتماع کی کوریج

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں نواب شاہ کے مقامی ہوٹل علی پیلس ہال میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات
کے علاوہ صحافیوں نےشرکت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی نیز اس دوران رکنِ شعبہ و رکنِ نواب شاہ زون زوار احمد عطاری اور رکن شعبہ محمود عطاری بھی موجود تھے۔
اس اجتماع ِ پاک کی مختلف نجی چینلز(بول نیوز ، جی ٹی وی نیوز ،جی این این نیوز، ہم نیوز ،ٹائم نیوزاور دہر تی نیوز )نے کوریج کی۔(رپورٹ: اسرارعطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)