نواب شاہ زون میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی   کے تحت 29ستمبر2021ءبروزبدھ شہداد پور پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شعبہ و رکن نواب شاہ زون زوار احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس اجتماعِ پاک میں صدر پریس کلب محمد ارشاد اور پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی ، دورانِ بیان رکنِ شعبہ نے مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کےزیرِ اہتام ہونے والے تقسیم ِاسناد اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔

ذمہ دار ان نے اجتماعِ پاک کے اختتام پراسلامی بھائیوں کے درمیان امیر اَہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)