20 شوال المکرم, 1446 ہجری
میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ
اسلامی)کے تحت پچھلے دنوں رکنِ شعبہ و شمالی زون کےرکن محمد بلال عطاری نے لاہور
میں ویژوئل پروڈیوسر چینل 24 محمد رضوان کی والدہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور ایصالِ
ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کا سلسلہ کیا جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔
اس دوران رکنِ شعبہ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے بارہویں شریف کو روزہ
رکھنے اور اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر نیوز پروڈیوسر چینل24 ظہیر وڑائچ
عطاری، نیوز پروڈیوسر یحیی ٰخلیق الزماں عطاری اور این ایل ای رمیز عطاری بھی
موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)