.jpeg)
دعوتِ اسلامی
کے تحت کوئٹہ خضدار پریس کلب میں20ستمبر2021ءبروزپیر نجی چینلز
کے صحافیوں سےملاقات کا سلسلہ رہا ۔ ساتھ ہی ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے حلقہ بھی
لگایا۔
رکنِ شعبہ میڈیا
ڈیپارٹمنٹ و رکنِ کوئٹہ زون محمد منیر عطاری نے
صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں
آگاہی فراہم کی اور عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔
اس موقع پر الطاف
حسین باجوئی ہم نیوز، جبار احمد حسنی 7نیوز، ایوب بلوچ جیو نیوز اور عبداللہ
شاہوانی
آج نیوز سمیت دیگر صحافی موجود تھے۔ بعد
ازاں انہیں مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ: اسرار
عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے ملتان میں ریزیڈینٹ ایڈیٹر روزنامہ
نوائے وقت کے میاں عبدالغفار سے ملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بیان کی نیز انہیں
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
خدمات کو سراہتے ہوئےدعوت قبول کی اور اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
قصور میں صحافت
سے وابستہ افراد کی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
.jpg)
گزشتہ دنوں
قصور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نورانی مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں قرب وجوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت ورہنمائی کی۔
اس سنتوں بھرے
اجتماع میں دیگر عاشقانِ رسول سمیت صحافت سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی جن میں
قصور پریس کلب کے چیئرمین شوکت نقشبندی، شیخ عمرصدر پریس کلب قصور، سیکرٹری جنرل
قصور پریس کلب اور بیور چیف بول نیوز قصور عمران انصاری موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت
ذمہ داران نے ملتان میں 15ستمبر2021ءبروزبدھ نے نجی چینل PNN کے
بیوروچیف اختر شیخ سے ملاقات کی اور اُنہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے
زیرِ اہتمام چلنے والے شجرکاری مہم سے آگاہ کیا۔
رکنِ زون ملتان محمد ریاض عطاری نے اُنہیں دعوتِ
اسلامی کے دیگر دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ شکر گڑھ میں مختلف اخبارات و چینلز کے صحافیوں کی
حاضری

دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شکر گڑھ میں 12 ستمبر2021ءبروزاتوار نائب صدرپریس کلب
اشتیاق ربانی سمیت مختلف اخبارات و چینلز کے صحافیوں کی حاضری کا سلسلہ رہا۔
اس موقع پر رکن
گوجرانوالہ زون محمد فاروق عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ اُن
کا استقبال کیا۔ ساتھ ہی انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا۔
ذمہ داران نے
صحافیوں کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کے وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ
دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی
کے تحت 12 ستمبر2021ءبروزاتوارنواب شاہ میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد دی گئیں۔
اس دوران پرنٹ
و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی نیز اس اجتماعِ پاک کی مختلف چینلز
نے کوریج بھی کی۔اس اجتماعِ پاک میں رکن ِمجلس و رکنِ نواب شاہ زون زوار احمد عطاری
بھی شریک تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ
دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آبادکے
پریس کلب میں مختلف نجی چینلز کے دفاتر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ

12ستمبر2021ءبروزاتوارفیصل
آباد پریس کلب میں
مختلف نجی چینلز (جیو
نیوز،ARY نیوز، بول نیوز ،سماء نیوز ،اب تک نیوز ،دنیا نیوز، 7نیوز ،ڈان نیوز،نیو نیوز، سٹی41نیوز)کے دفاتر میں
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر رکن
فیصل آباد ریجن ذمہ دار محمد ارسلان عطاری اور فیصل آباد زون ذمہ دار محمد عامر
عطاری نے انہیں 13 ستمبر 2021ء کو ہونے والے اربن فارسٹ کے افتتاح کی کوریج کی دعوت دی
۔ (رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی
کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12ستمبر2021ءبروزاتوارکراچی میں ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے 24 نیوز چینل کے سینئر صحافی رفیق
آزاد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے جنازے اور تدفین میں شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے فاتحہ خوانی اور
دعا کا سلسلہ بھی کیا۔
اس دوران رکن
کراچی ریجن ذمہ دار محمد شجاعت عطاری اور رکن مجلس محمود عطاری بھی موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار
عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
خیبرپختونخواہ
کے ڈی جی انفار میشن امداد اللہ خان کی
والدہ کے انتقال پر تعزیت
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 12ستمبر2021ءبروزاتوارشعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے
پشاور میں خیبر پختونخواہ کے ڈی جی انفارمیشن
امداد اللہ خان کی والدہ کے انتقال پر ان کے آبائی
علاقے گل آباد چارسدہ روڈ پر تعزیت کی۔
اس موقع پر رکنِ
مجلس و رکنِ لاہور ریجن محمد عثمان عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی نیز
فاتحہ خوانی کابھی سلسلہ ہوا۔ ساتھ ہی
تعزیت کے لئے آئے وے شخصیات سے ملاقات
کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پشاور میں
سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر ان کے بیٹوں سے تعزیت
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مختلف صحافیوں سے ملاقات سلسلہ ہوتا رہتا ہےجس میں انہیں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ تربیت
و رہنمائی بھی کی جاتی ہے ۔
اسی سلسلے میں
10ستمبر2021ءبروزجمعہ پشاور میں سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر رکنِ مجلس و رکنِ لاہور ریجن
محمد عثمان عطاری نے مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں
صبر کی تلقین کی نیز فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ رہا ۔اس دوران ذمہ داران نے سینئر
صحافیوں سے ملاقاتیں کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے تحت 10ستمبر2021ءبروزجمعہ بیلہ پریس کلب کے صدر عبدالرحیم رونجہ کی
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری سے ملاقات کا سلسلہ ہوا
جس میں وہاں کے مقامی میڈ یا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔دعوتِ اسلامی کی
دینی وفلاحی خدمات کے حوالے گفتگو ہوئی جس پر عبدالرحیم رونجہ نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کی تحت
10ستمبر2021ءبروز جمعہ ٹنڈو آدم میں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نے صحافیوں سے
ملاقات کی۔اس موقع پر مہران پریس
کلب میں حاجی
حسان رضا عطاری مدنی کی آمد کا بھی سلسلہ رہا جس میں نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن سے ملاقات کی ۔ اس دوران رکن
مجلس و رکن نواب شاہ زون زوار احمد عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)