دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شکر گڑھ میں 12 ستمبر2021ءبروزاتوار نائب صدرپریس کلب اشتیاق ربانی سمیت مختلف اخبارات و چینلز کے صحافیوں کی حاضری کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر رکن گوجرانوالہ زون محمد فاروق عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ اُن کا استقبال کیا۔ ساتھ ہی انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا۔

ذمہ داران نے صحافیوں کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کے وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)