9ستمبر2021ءبروز جمعرات اندرون سندھ کے شہر دوڑ پریس کلب کے صدر سمیت 15 ممبران کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر رکن مجلس محمود عطاری و دیگر ذمہ داران نےان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا ساتھ ہی اراکینِ مجلسِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری اور حاجی برکت عطاری نے اُن اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 8ستمبر2021ءبروز بدھ نواب شاہ میں مہران پریس کلب کے صدر غلام محمد یاسین بھٹی سے ملاقات کاسلسلہ ہوا جس میں رکن مجلس و رکن نواب شاہ زون ذمہ دار زوار احمد عطاری نے نگرانِ کابینہ حافظ محمد ریاض عطاری مدنی اور محمد اشفاق عطاری مدنی کے ہمراہ انہیں 10 ستمبر2021ء بروز جمعہ حاجی محمد حسان رضا عطاری مدنی کے سنتوں بھرے بیان میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے میڈیا کوریج کے حوالے سے اسائنمنٹ لیٹر پیش کیا ساتھ ہی تحائف بھی دیئے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں۔ 3ستمبر 2021ء بروزجمعہ یومِ دعوتِ اسلامی کےسلسلے میں نواب شاہ زون کے شہر شہداد پور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں صحافیوں  نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے صحافیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کیااورتین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پرصحافیوں نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیانیز صحافیوں کو دعوتِ اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات رسالے تحفے میں دیئے۔ اس دوران رکنِ مجلس و رکنِ نواب شاہ زون زوار احمد عطاری بھی موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


30اگست2021ءبروزپیر  نواب شاہ میں ذمہ داران کی صحافیوں اور عہدیداران سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن مجلس و رکن نواب شاہ زون زوار احمد عطاری نے دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ جھول شہر کے نیشنل پریس کلب میں سینئر صحافیوں و عہدیداران سے ملاقات کی جن میں صدر پریس کلب عبدالعزیز، نائب صدر عبدالغنی، روزنامہ ایمان کے محمد منیر، روزنامہ مقدمہ کے عبدالحمید اور دیگر اسٹاف شامل تھے۔

رکن مجلس نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری

دعوتِ اسلامی کے رکن مجلس جنوبی زون لاہور محمد شہزاد مدنی عطاری نے30اگست2021ء بروزپیر روزنامہ قوت لاہور کے ایڈیٹر امداد اللہ قریشی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ FGRFکے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔

آخر میں مکتبۃالمدینہ کا رسالہ ”توکل“ تحفے میں پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں30اگست2021ء بروزپیر رکن مجلس جنوبی زون محمد شہزاد مدنی عطاری نے روزنامہ جنگ لاہور کے ایڈیٹر بیدار بخت بٹ سے ملاقات کا سلسلہ کیا اور انہیں دعوت اسلامی کےچند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ساتھ ہی شعبہ FGRFکے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعد ازاں انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب عجائب القراٰن مع غرائب القراٰن تحفہ میں پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے لاہور میں صحافیوں کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی گئی۔اس سلسلے میں  30اگست2021ء بروز پیر لاہور کے صحافیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کا وزٹ کیا جن میں تفویض کردہ ایڈیٹر ذیشان نذیر اور طاہر جمیل شامل تھے نیز مدنی چینل کے مقبول سلسلہ مدنی خبروں کے ہیڈ محمد بلال عطاری سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لاہور  میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت رکن مجلس جنوبی زون محمد شہزاد مدنی عطاری نے روزنامہ سماء کے ایڈیٹر عاطف سعید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورکے وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 29اگست2021ءبروزاتوار سکھر میں رکن مجلس و رکن سکھر زون محمد احمد بلال عطاری اور محمد عمران عطاری نے نیوز کے بیوروچیف جمیل احمد مغل سے ملاقات کی۔ انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ  FGRF کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے یوم دعوت اسلامی کے موقع پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی گئی۔

دوسری جانب رکن مجلس نے ڈیلی سکار/پاک سندھ کے بیوروچیف مجیب الرحمن ورند سے ان کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی۔ مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنے پریس کلب کے دیگر صحافیوں کےہمراہ شرکت کرنے کی نیت کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والےاسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے دعوتِ اسلامی وقتاًفوقتاً  سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کرتی رہتی ہے ۔اسی سلسلے میں 28اگست2021ء بروز ہفتہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایبٹ آباد میں صحافی اجتماع منعقد ہوا جس میں سینئر صحافیوں کے علاوہ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ولاہورریجن کے نگران حاجی یعفوررضا عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیابعدازاں اجتماعِ پاک کےاختتام پر صحافیوں کو مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتاب تحفہ میں پیش کی گئی،اس دوران رکن لاہور ریجن عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27اگست2021ءبروزجمعہ سنجھوروپریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد ہوا  جس میں رکن مجلس و رکن نواب شاہ زون زوار احمد عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا۔اس موقع پر ا لیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی، رکن مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے یوم دعوت اسلامی کے حوالے سے بھی آگاہی دی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 26اگست2021ء بروز جمعرات خیبر ایجنسی میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لنڈی کوتل پریس کلب، باڑہ پریس کلب، جمرود پریس کلب کے صدور اور جنرل سیکریٹری سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ولاہورریجن کے نگران حاجی یعفوررضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعد ازاں صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب تحفےمیں پیش کی گئی۔ اس موقع پر رکن لاہور ریجن عثمان عطاری ودیگر ذمہ داران نے بھی موجود تھے ۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)