24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 29اگست2021ءبروزاتوار سکھر
میں رکن مجلس و رکن سکھر زون محمد احمد بلال عطاری اور محمد عمران عطاری نے نیوز
کے بیوروچیف جمیل احمد مغل سے ملاقات کی۔ انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے
یوم دعوت اسلامی کے موقع پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی گئی۔
دوسری جانب رکن مجلس نے ڈیلی سکار/پاک سندھ کے بیوروچیف
مجیب الرحمن ورند سے ان کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی۔ مدنی مرکز فیضان
مدینہ سکھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرحوم کے ایصال
ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنے پریس کلب کے دیگر صحافیوں
کےہمراہ شرکت کرنے کی نیت کی۔(رپوٹ:
اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)