
دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت پشاور
پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ
کےرکن ولاہورریجن کے نگران حاجی یعفوررضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس اجتماع ِپاک میں مختلف صحافیوں نے شرکت کرتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا۔ نیز ذمہ داران نے انہیں
عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کےوزٹ
کرنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔
اس موقع پر رکن لاہور ریجن عثمان عطاری و دیگر
ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ضلع سانگھڑ میں بیوروچیف محمد ابراہیم خلجی اور
نیوز ون چینل کے آصف البشر خان قادری سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں رکن مجلس غلام
محمد المعروف تاج عطاری نے ضلع سانگھڑ میں مقرر روزنامہ جناح اسلام آباد کے بیورو چیف
جناب محمد ابراہیم خلجی اور نیوز ون چینل
کے اسائنمنٹ رپورٹر آصف البشر خان قادری سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کےتحت چلنے والی
شجر کاری مہم سمیت مختلف شعبہ جات کی خدمات سے متعلق بریفنگ
دی ساتھ ہی انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ذمہ داران کا سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ
پاکستان مجیب الرحمن شامی کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پچھلے دنوں لاہور میں سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر
روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی کے بھائی کے انتقال پر رکنِ مجلس جنوبی زون محمد شہزاد مدنی عطاری نےدیگر
ذمہ داران کے ہمراہ ان سے اظہار تعزیت کی نیز
سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ صحافت خوشنود علی خان سے ملاقات بھی کی اور انہیں
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ (رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
لاہور میں نجی چینلز کے مختلف اینکر پرسن و عہدیداران
سے ملاقات کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 25اگست2021ءبروز بدھ رکنِ مجلس شمالی زون محمد بلال عطاری نے لاہور
میں نجی چینلز کے مختلف اینکر پرسن و عہدیداران سے ملاقات کا سلسلہ کیا جن میں اینکر
پرسن دنیا نیوز محمد عزیر،24نیوز/پبلک نیوز وجاہت خان، اسائنمنٹ ایڈیٹر لاہور نیوز
سید امجد بخاری، اسائنمنٹ ایڈیٹر لاہور نیوز محمد ذوالفقار، پروگرام پروڈیوسر پی این
این محمد جمال بھٹی شامل تھے۔
اس موقع پرانہیں ایف جی آر ایف کے تحت چلنے والی شجرکاری مہم سے آگاہ کیا جس پر
صحافیوں نے پودا لگانے کی نیت کی اور آخر
میں مدنی چینل کو تاثرات بھی دئیے۔(رپوٹ:
اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں وقتاً
فوقتاًسیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں 25اگست2021ء بروز بدھ لاہور میں رکن مجلس شمالی زون محمد بلال عطاری
نے ذمہ داران کے ہمراہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، مرکزی صدر مذہبی امور پاکستان
تحریک انصاف، سجادہ نشین سندر شریف سید محمد حبیب عرفانی اور جنرل سیکرٹری مذہبی
امور پنجاب پاکستان تحریک انصاف سابق ناظم شیخوپورہ محمد یونس چشتی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت چلنے والی شجرکاری مہم و بَلڈ ڈونیشن کیمپین(Blood Donation Campaign) کی سرگرمیوں سے آگاہی فراہم کی گئی جس پر انہوں نے مدنی
چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان یونیورسٹی
کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں شجرکاری کا سلسلہ

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت کوئٹہ زون کے بلوچستان یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن
ڈیپارٹمنٹ میں شجرکاری کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر ماس کمیونیکیشن کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ
فہیم بلوچ،پروفیسر ببرک بلوچ اور دیگر اسٹاف نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے
تحت چلنے والی مہم شجرکاری کرتے ہوئے یونیورسٹی میں پودے لگائےاس دوران رکن ِمجلس
و رکنِ زون منیر عطاری دیگر ذمہ داران سمیت موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)

نواب شاہ میں پچھلے دنوں رکنِ مجلس و رکنِ نواب شاہ زون
زوار احمد عطاری نے کھدڑو پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی
دعوت بھی دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کا تعارف پیش کیا جس پر
انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب
سراہا ساتھ ہی ان صحافیوں کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی گئی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت نواب
شاہ پریس کلب میں صحافیوں کے درمیان بذریعہ
مدنی چینل ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ رہاجس میں پریس کلب کے صدر غلام
محمد سیال، سینئر صحافی محمد اقبال مغل، نیوز ون اینڈ جراءت اخبار کے محمد جاوید
اقبال آرائیں، دھرتی چینل کے فقیر محبوب علی، مہران ٹی وی کے راشد علی لاشاری،
سندھ ٹی وی کے منظور علی بروہی، ٹائم نیوز کے بابر علی و شان اور دیگر صحافی حضرات
نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے ہمراہ شرکت کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)
نواب شاہ زون میں چاکر پریس کلب کے پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ ملاقات

دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں رکنِ مجلس و رکنِ نواب شاہ زون زوار احمد عطاری
نے نواب شاہ ڈویژن شاہ پور میں چاکر پریس
کلب کے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا سے
وابستہ عہدیداران سے ملاقات کا سلسلہ کیا جن میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری، جیو نیوز
کے رپورٹر محمد ایاز، محمد رحمت، 92 نیوز کے محمد آصف اور دیگر صحافی شامل تھے۔
اس سلسلے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا نیز صحافی حضرات کو عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سوات
میں رکنِ مجلس و رکنِ لاہور ریجن
محمد عثمان عطاری نے مختلف عہدیداران سے ملاقاتیں کی جن میں چیئرمین سوات پریس
کلب، جنرل سیکرٹری اور دیگر سینئر صحافی شامل تھے۔
ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے
تحت ہونے والی شجرکاری مہم کی سرگرمیوں سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن آنے کی دعوت دی جس پر صحافیوں نے ستمبر2021ء میں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن آنے کی نیت کی۔(رپوٹ:
اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)
سیدو شریف مینگورہ میں سید ظہیر السلام کمشنر مالاکنڈ ڈویژن
سے ملاقات کا سلسلہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سیدو
شریف مینگورہ میں رکنِ مجلس و رکنِ لاہور ریجن محمد عثمان عطاری نے سید ظہیر
السلام کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سے ملاقات کی جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی ۔
رکنِ
مجلس نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف دیا نیز FGRF کے
تحت مالاکنڈ ڈویژن میں شجرکاری کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)

دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 2 اگست 2021ء کو پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ
میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔
شجر
کاری میں محمد ایوب بابئی، جنرل منیجر، سید فہیم شاہ، پروگرام منیجر PTV ، سید گل شاہ بخاری، ڈائریکٹر پروگرام، انچارج PTV
بولان اور بجار خان مری سینئر کرنٹ افئیر اینکرPTV نے رکن زون منیر عطاری کے ہمراہ پودے لگائے۔
اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن کے اسٹاف نے دعوت
اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)