
دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 2 اگست 2021ء کو ریڈیو اسٹیشن پاکستان
کوئٹہ میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔
شجر
کاری میں اسٹیشن ڈائریکٹر منظور کامران، انجینئرنگ منیجر ندیم قاضی، FM
پروڈیوسر سلیم بلوچ اور دیگر اسٹاف نے رکن زون منیر عطاری کے ہمراہ پودے لگائے۔اس موقع پر ریڈیو اسٹیشن کے
اسٹاف نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)

دعوتِ اسلامی کے تحت لسبیلہ پریس کلب میں 04
اگست 2021ء بروز بدھ شجرکاری مہم کی تقریب
منعقد کی گئی جس میں لسبیلہ پریس کلب کے صدر راؤ اختر راجپوت، جنرل سیکرٹری عزیز
لاسی اور دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
اس موقع
پر رکنِ مجلس و رکن لسبیلہ کابینہ ذمہ دار محمد جہانزیب عطاری نے ’’ نیکی کی
دعوت‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز نگران ِکابینہ
حاجی گلفام عطاری
نےان اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شجرکاری کا آغاز کرتے ہوئے پودے لگائے۔
بعد
ازاں تقریب میں موجود شخصیات کو رسائل وتحائف بھی دیئے۔(رپوٹ: محمداسرار عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)

04 اگست 2021ء بروز بدھ بلوچستان حب میں دعوتِ اسلامی کے میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے تحت حب پریس کلب میں شجرکاری مہم کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے حب پریس کلب کے
صدر محمد الیاس کمبوہ ،جنرل سیکرٹری دیدار
علی رونجھو اور دیگر ممبران کے ہمراہ مختلف مقامات پر پودے لگا کر مہم کا آغاز
کیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے نگران کابینہ حاجی
گلفام عطاری ، مولانا محمد صدیق عطاری،
مولانا شیخ فیصل عطاری، رکن ِمجلس جہانزیب عطاری اور دیگر ذمہ دار ان نے شرکت کی۔(رپوٹ: محمداسرار عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری مدنی)

دعوتِ اسلامی کے تحت05 اگست 2021ء بروز جمعرات پشاور میں مختلف چینلز کے دفاتر میں نیکی کی
دعوت کا سلسلہ کیا گیا جس میں رکنِ لاہور ریجن محمد عثمان عطاری نے ڈان نیوز کے بیوروچیف
علی اکبر، جیو نیوز کے بیوروچیف شکیل فرمان علی، 92 نیوز کے بیوروچیف ممتاز بنگش، سینئر صحافی سابق صدر پریس
کلب سید بخاری، سینئر صحافی و ریزیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ جنگ پشاور ناصر جمال خان سے
ملاقات کی۔
اس موقع پر رکنِ ریجن نے دعوت اسلامی کے مختلف
شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیزدعوتِ اسلامی کےشعبہ FGRF کے
تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی ساتھ ہی مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ کتب و
رسائل تحفے میں دیئے۔(رپوٹ: محمداسرار
عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)
نواب شاہ اوڈیرو لال پریس کلب میں شخصیات سے ملاقات اور
نیکی کی دعوت کا سلسلہ

06 اگست 2021ء بروز جمعہ نواب شاہ اوڈیرو لال پریس کلب میں دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہو ا۔
اس موقع پر سینئر صحافیوں سے ملاقات کی گئی جس میں صدر پریس کلب اورپرنٹ میڈیا و الیکٹرانک میڈیا
سے وابستہ رکھنے والے اسلامی بھائیوں شامل تھے نیز رکنِ زون و رکنِ مجلس زوار احمد
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور FGRF کے
تحت ہونے والی فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپوٹ:
محمداسرار عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)

دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ و شعبہ FGRFکے زیر اہتمام
8 اگست 2021ء کو حیدر آباد پریس کلب میں شجر کاری مہم کا آغازکیا گیا۔
حیدر
آباد پریس کلب میں رکن زون محمد عارف عطاری، رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ عبد الغنی
عطاری اور دیگر صحافیوں نے پودے لگاکر مہم لگاکر مہم کا آغاز کیا۔ (رپورٹ:
اسرار عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان)

دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ و شعبہ FGRFکے زیر اہتمام
6اگست 2021ء کو لاہور پریس کلب میں شجر کاری مہم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شجر
کاری میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، ارشد انصاری (لاہور
پریس کلب)،
یاسر گیلانی (چیئرمین
P.H.A)،
جاوید فاروقی (سینئر
نائب صدر)،
خواجہ نصیر (جوائنٹ
سیکرٹری)،
عمران شیخ (ممبر
گورننگ باڈی)،
قمر زمان بھٹی (صدر
پنجاب یونین آف جرنلسٹ)، صدر افضال طالب (پنجاب اسمبلی
پریس گیلری کے صدر)، ذوالفقار علی مہتو (پاکستان فیڈرل
یونین آف جرنلسٹ کے فنانس سیکرٹری)، پرویز الطاف (لاہور فوٹو
جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری) نے پودے لگائے۔ اس موقع پر رکن لاہور ریجن عثمان عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار
عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان)
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں رانا ندیم احمد مرحوم کےلئے ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 6 اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رانا ندیم احمد مرحوم کےلئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافی رانا
شہزاد، سینئر صحافی رانا سلیم اور نجی چینل کے پروڈیوسر رانا بلال سمیت دیگر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور مرحوم کے
لئے خصوصی دعا فرمائی۔
اجتماع
کے بعدصحافیوں کو فیضان مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا گیا ۔ اس موقع
پر رکن لاہور ریجن عثمان عطاری بھی موجود
تھے۔ (رپورٹ:
اسرار عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان)
رکن ریجن لاہور محمد عثمان عطاری کی اسسٹنٹ کمشنر پشاور
سٹی ڈاکٹر احتشام الحق سے ملاقات

دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن ریجن محمد عثمان عطاری نے پشاور میں اسسٹنٹ
کمشنر سٹی ڈاکٹر احتشام الحق سے ملاقات کی۔
محمد
عثمان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کی اور شعبہ FGRFکے
تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ رکن ریجن نے ڈاکٹر احتشام الحق سے پورے
پشاور سٹی ضلعی انتظامیہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA)
کو شعبہ FGRF
کے ساتھ مل کر شجر کاری کرنے پر گفتگو کی۔ آخر میں پشاور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ
کتاب ” حضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیز کی 425 حکایات“ اور امیر اہلسنت کے
رسائل تحفے میں دیئے گئے۔ اس موقع پر لاہور جنوبی زون شہزاد عطاری مدنی، پشاور زون
معطر علی عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
اسرار عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان)

میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن محمد بلال عطاری نے یکم اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے
تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم اور اس کی تشہیر کے سلسلے میں پبلک نیوز کے نیوز
روم پینل میں ہاؤس اسٹاف سر سلمان قمر (پروڈیوسرسینئر ایگزیکٹیو نیوز)،
افضل بھٹی (اسائمنٹ
انچارج)،
مرزا فرحان (آفیسر
کنٹرول)،
محمد عاقب (پروڈیوسر
ایسوسی ایٹ پروڈکشن)، عبد الہادی (ٹیکنیکل
انجینئر)،قمر
(N.L.E)،
ذیشان قادری (انجینئرNon-linear) اور
ذیشان جمال (N.L.E)سے
ملاقات کی۔
رکن محمد
بلال عطاری انہیں شجر کاری مہم کے حوالے سے بریف کیااور ہاؤس اسٹاف کو پودے لگانے
سے لے کر درخت بنانے تک کی پلاننگ کے متعلق اپڈیٹ فراہم کی۔ (رپورٹ: اسرار
عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن
معطر علی عطاری نے 24 جولائی 2021ء کومقامی اخبار روز نامہ آزادی کے ایڈیٹر اسد
اللہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
معطر
علی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیابالخصوص شعبہFGRFکے
فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:
اسرار عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن معطر علی عطاری نے 24 جولائی 2021ء کو سوات
میں الیکٹرانک میڈیا سیل G.S اینڈG.N.Nکے
بیورو چیف شہزاد انجم اور سچ T.Vکے بیورو چیف
سے ملاقاتیں کیں۔
معطر
علی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیابالخصوص شعبہFGRFکے
فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:
اسرار عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)