دعوتِ اسلامی کے تحت لسبیلہ پریس کلب میں 04 اگست 2021ء بروز  بدھ شجرکاری مہم کی تقریب منعقد کی گئی جس میں لسبیلہ پریس کلب کے صدر راؤ اختر راجپوت، جنرل سیکرٹری عزیز لاسی اور دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مجلس و رکن لسبیلہ کابینہ ذمہ دار محمد جہانزیب عطاری نے ’’ نیکی کی دعوت‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز نگران ِکابینہ حاجی گلفام عطاری نےان اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شجرکاری کا آغاز کرتے ہوئے پودے لگائے۔

بعد ازاں تقریب میں موجود شخصیات کو رسائل وتحائف بھی دیئے۔(رپوٹ: محمداسرار عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)