دعوتِ اسلامی کے تحت05 اگست 2021ء بروز جمعرات  پشاور میں مختلف چینلز کے دفاتر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ کیا گیا جس میں رکنِ لاہور ریجن محمد عثمان عطاری نے ڈان نیوز کے بیوروچیف علی اکبر، جیو نیوز کے بیوروچیف شکیل فرمان علی، 92 نیوز کے بیوروچیف ممتاز بنگش، سینئر صحافی سابق صدر پریس کلب سید بخاری، سینئر صحافی و ریزیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ جنگ پشاور ناصر جمال خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رکنِ ریجن نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیزدعوتِ اسلامی کےشعبہ FGRF کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی ساتھ ہی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں دیئے۔(رپوٹ: محمداسرار عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)