میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن بابر مصطفیٰ عطاری مدنی نے 26 جولائی 2021ء کو پریس کلب کے صدر فیاض بلوچ اور جنرل سیکرٹری راشد، سلیم بھلر اونر کاٹن فیکٹری، توقیر ریسکیو آفس 1122، مشرف خان جتوئی، A.Cیوسف چھینہ سے ملاقات کی۔

بابر مصطفیٰ عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور یکم اگست 2020ء سے شعبہ FGRFکے تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ: اسرار عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


اینکر پرسن اجمل جامی کے والد محترم 26 جولائی 2021ء کو  رضائے الہٰی سے لاہور میں انتقال کرگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن لاہور ریجن عثمان عطاری نے مرحوم کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد محمد عثمان عطاری نےاینکر اجمل جامی سے تعزیت کی اور مرحوم کے قبر پر ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔ (رپورٹ: اسرار عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو آدم میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ صحافیوں میں ایکسپریس نیوز کے رپورٹر محمد جاوید مصطفیٰ، روزنامہ اساس اخبار کے بیوروچیف محمد سلمان شامل تھے۔

رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ زوار احمد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اجتماع کے بعد مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی عبد الجبار عطاری مدنی نے مدنی پھول بیان کیا اور آخر میں مدنی رسائل تحفے میں پیش کیا۔


پچھلے دنوں ریڈیو Broadcaster ، 24 چینل کے Content Writer/Copy Editorمحمد یحیٰ عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد بلال عطاری نے خوش آمدید کہا۔

محمد یحیٰ عطاری نے فیضان مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔بعد ازاں محمد یحیٰ عطاری نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 22 جولائی 2021ء کو لاہور  میں سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، سینئر صحافی گروپ ایڈیٹر نوید چودھری، چیف ایڈیٹر ممتاز اے طاہر، چیف ایڈیٹر قاضی اطہر، چیف ایڈیٹر اویس رازی، چیف ایڈیٹر ڈان نیوز، سیاسی رہنما جہانگیر خان ترین، سیاستدان علی بدر، سیاسی رہنما اعتزاز احسن اور ان کے بیٹوں سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد عثمان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری، شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


پچھلے دنوں میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں بول نیوز کے نمائندے ندیم عطا غوری کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”والدین کی قدر“ کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پشاور سے صحافیوں کی آمد ہوئی، رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔ صحافیوں نے مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور نیکی کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن محمد جہانزیب عطاری نے مولانا شاہد عطاری مدنی کے ہمراہ اوتھل پریس کلب کے ممبر وصحافی عبدالحمید شاہین چنا سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

ذمہ داران نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


سیالکوٹ میں سینئر صحافی ونمائندہ بول نیوز  ندیم غوری کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن عرفان عطاری نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ تدفین کے بعد قرآن خوانی اور نعت شریف کا سلسلہ ہوا۔


رکن مجلس و رکن کوئٹہ زون محمد منیر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے 11 جولائی 2021ء بروز اتوار ڈویژن حب چوکی میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ  کے تحت لسبیلہ پریس کلب حب میں نیکی کی دعوت دی ۔

زون ذمہ دار نے ممبر پریس کلب راؤ اصغر راجپوت، محمد نوازصاحب، غلام مصطفی ، بابر ، سمیت الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

زون ذمہ دار نے انہیں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر صحافیوں نے پریس کلب میں فیضان نماز کورس کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔ آخر میں صدر پریس کلب راؤاختر کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور مکتبہ المدینہ کے رسائل سمیت ماہنامہ فیضان مدینہ صحافیوں کو تحفے میں پیش کیےگئے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ) 


رکن مجلس و رکن لاہور ریجن ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے 10 جولائی 2021ء بروز ہفتہ سینئر صحافی کالم نگار و تجزیہ کار گروپ ایڈیٹر 92 نیوز سید ارشاد احمد عارف اور سابق سی سی پی او لاہور ایڈوائزر 92 نیوز اسلم خان ترین سے ملاقات کی اور انہیں فیضان مدینہ جوہر ٹاون کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے  دعوت اسلامی کے شعبہ (FGRF) کے تحت ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور شجرکاری مہم سمیت تھلیسیمیافری پاکستان مہم کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


رکن مجلس و رکن لاہور شمالی زون محمد بلال عطاری نے 10 جولائی 2021ء بروز ہفتہ صحافی و ممبر لاہور پریس کلب سید تجمل حسین عطاری اور 92 نیوز چینل کے سینئر پینل پروڈیوسر علی فراز عطاری سے ملاقات کی ۔ انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے  ہفتہ وار مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)