23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو آدم میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ صحافیوں میں ایکسپریس نیوز کے رپورٹر محمد جاوید
مصطفیٰ، روزنامہ اساس اخبار کے بیوروچیف محمد سلمان شامل تھے۔
رکن
شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ زوار احمد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اجتماع کے بعد مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی عبد الجبار عطاری
مدنی نے مدنی پھول بیان کیا اور آخر میں مدنی رسائل تحفے میں پیش کیا۔