بھٹ شاہ اور
ہالا پریس کلب کے صحافیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں آمد

09
جولائی 2021ء بروز جمعہ بھٹ شاہ اور ہالا پریس کلب کے صحافیوں کی عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں آمد ہوئی جن کا استقبال رکن مجلس محمود عطاری سمیت دیگر
ذمہ داران نے کیا ۔
صحافیوں کو فیضان
مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کاوزٹ کرایا گیا، جبکہ اراکین شوریٰ حاجی محمد شاہد
عطاری مدنی اور حاجی محمد برکت علی عطاری سے ملاقات بھی کرائی گئی صحافیوں میں ARY نیوز
کے عبدالغفور میمن، عامر باریجو، محمد رحیم سوڈڑو, علی حیدر میر، مستقیم سموں،
رانا شمشاد، عمران، اختیار علی جت، کامران میمن اور علی محمد سمیت ارشاد علی قادری شامل تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
سینئر صحافی ایڈیٹر
روزنامہ مشرق اشرف سہیل کے والد مرحوم کے لئے ایصال ثواب اجتماع

میڈیا ڈیپارٹمنٹ
لاہور ریجن کے تحت09 جولائی 2021ء بروز جمعہ کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں سینئر صحافی ایڈیٹر روزنامہ مشرق اشرف سہیل کے والد مرحوم کے
لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔
ایصال ثواب
اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن لاہور ریجن کے نگران الحاج یعفور
رضا عطاری صاحب نے بیان فرمایا۔ آخر میں صحافیوں نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت
حاصل کی۔ اس موقع پر رکن لاہور ریجن ذمہ دار محمد عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
جی این این کے
بیوروچیف عامر شہزاد اور اب تک نیوز چینل کے بیوروچیف عارف یوسف زئی سے ملاقات

رکن مجلس و
رکن لاہور ریجن ذمہ دار محمد عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے 08 جولائی 2021ء بروز جمعرات جی این این کے بیوروچیف عامر شہزاد اور اب تک نیوز چینل کے بیوروچیف
عارف یوسف زئی سے ملاقات کی اور انہیں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی
دعوت دیتے ہوئے مکتبہ المدینہ کی شائع
کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

رکن مجلس و
رکن لاہور ریجن ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے 08 جولائی 2021ء بروز جمعرات کو پشاور پریس کلب میں سینئر صحافیوں اور عہدیداران
سے ملاقاتیں کیں۔ مبلغ دعوت اسلامی نے
صحافیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ
کرنے کی دعوت دی جس پر صحافیوں نے آنے
والے ہفتےکو لاہور مدنی مرکز کا وزٹ کرنے
کی نیت کا اظہار کیا۔
صحافیوں میں خواجہ
نادر چترالی نائب صدر پریس کلب پشاور، فدا خٹک صدر یونین آف جرنلسٹ ،ناصر حسین
سابق صدرپریس کلب پشاور ،سینئر صحافی شہزاد احمد ،سینئر صحافی غفار بیگ ،ناصر داوڑ
آپ نیوز ،سینئر صحافی فرمان لالہ جنگ نیوز سمیت دیگر صحافی شامل تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

08
جولائی 2021ء بروز جمعرات رکن مجلس و رکن کوئٹہ زون محمد منیر عطاری اور دیگر ذمہ
داران نے گوادر پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں جس میں صدر پریس اسماعیل بلوچ صاحب, جاوید
بلوچ،مراد بلوچ, یونس بلوچ، عبید اللہ بلوچ سمیت الیکٹرانک
وپرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد شامل تھے ۔
ملاقات میں محمد
منیر عطاری نے ان صحافیوں کو دعوت اسلامی
کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔
صحافیوں نے پریس
کلب میں فیضان نماز کورس کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے مکتبہ المدینہ کے رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ صحافیوں کو تحفے میں پیش
کئے۔ اس موقع پر نگران کابینہ نبیل مدنی،آصف عطاری، عبد المجید
عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
پریس کلب سکھر
کے جنرل سیکرٹری یاسر فاروقی اور پریس کلب انچارج اسلم دایو سے ملاقات

رکن مجلس و
رکن سکھر زون ذمہ دار حافظ بلال عطاری اور رکن کابینہ حافظ عمران عطاری نے 08
جولائی 2021ء بروز جمعرات پریس کلب سکھر کے جنرل سیکرٹری یاسر فاروقی اور پریس کلب
انچارج اسلم دایو سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں اور
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبہ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کراچی ریجن ذمہ داران نے7 جولائی 2021ء بروز بدھ خضدار پریس
کلب میں سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے مدنی
حلقہ لگایا جس میں نگران زون لیاقت علی
عطاری نے تربیت کے مدنی پھول دیئے۔
مدنی حلقے میں
صدر پریس کلب منیر نور صاحب، سابق صدر عبداللہ شاہوانی، یونس
بلوچ، عبدالواحد، ندیم صاحب، علی شیر ناز سمیت الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد نے
شرکت کی۔
محمد منیر عطاری کوئٹہ زون ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبہ المدینہ کے رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ صحافیوں کو تحفے میں پیش کیا ۔ اس موقع پر رکن کراچی ریجن شجاعت عطاری، رکن مجلس محمود عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)

4جولائی
2021ء کو میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن محمد وقار عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سرپرست اعلیٰ پریس کلب سبی کے
سینئر صحافی میاں محمد یوسف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
رکن شعبہ محمد وقار
عطاری نے انہیں صبر کرنے اور اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے
کا ذہن دیتے ہوئے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
بعد ازاں ذمہ داران نے
کوئٹہ بول نیوز کے رپورٹر محبوب مہر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی
کتابیں تحفے میں پیش کی۔

شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام3 جولائی 2021ء کو جمرود پریس کلب خیبر ایجنسی میں
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
رکن شعبہ میڈیا
ڈیپارٹمنٹ معطر علی نے صحافیوں کی نیکی کی دعوت دی اور لائبریری میں رکھنے کے لئے
امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی۔

شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 جولائی 2021ء کو ملتان پریس کلب میں اجتماعی طور
پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں سینئرز صحافی ، میڈیا سے وابستہ افراد
اور ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت رکن زون ملتان محمد ریاض عطاری نے شرکت کی۔
شرکا حضرات مدنی
مذاکرے میں علم و حکمت سے بھر پور امیر
اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہوئے۔

شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کراچی ریجن کے ذمہ داران نے کوئٹہ میں A.P.P.Cنیوز
ایجنسی، Geoنیوز، A.R.Yنیوز کے دفاتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تینوں
نیوز چینل کے بیوروچیف صاحبان سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب اور ماہنامہ فیضان مدینہ
تحفے میں پیش کی گئی۔ (رپورٹ: محمد
منیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کوئٹہ زون)

دعوت اسلامی کے شعبہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کراچی ریجن کے تحت کوئٹہ پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
جہاں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے عبد الخالق رند صاحب (صدر پریس کلب)، بنارس خان (جنرل
سیکریٹری)، عبد اللہ (سینئر
جوائنٹ سیکریٹری)، آصف بلوچ، نور
الہٰی بگٹی اور نذر محمد سمیت الیکٹرانک پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں
دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
آنے کی دعوت دی۔ صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فیضان نماز“ اور ماہنامہ فیضان
مدینہ تحفے میں دی گئی۔ (رپورٹ:
محمد منیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کوئٹہ زون)