رکن مجلس و رکن لاہور ریجن ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے 08 جولائی 2021ء بروز جمعرات کو  پشاور پریس کلب میں سینئر صحافیوں اور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ مبلغ دعوت اسلامی نے صحافیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر صحافیوں نے آنے والے ہفتےکو لاہور مدنی مرکز کا وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔

صحافیوں میں خواجہ نادر چترالی نائب صدر پریس کلب پشاور، فدا خٹک صدر یونین آف جرنلسٹ ،ناصر حسین سابق صدرپریس کلب پشاور ،سینئر صحافی شہزاد احمد ،سینئر صحافی غفار بیگ ،ناصر داوڑ آپ نیوز ،سینئر صحافی فرمان لالہ جنگ نیوز سمیت دیگر صحافی شامل تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)