08 جولائی 2021ء بروز جمعرات رکن مجلس و رکن کوئٹہ زون محمد منیر عطاری اور دیگر ذمہ داران نے گوادر پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں  جس میں صدر پریس اسماعیل بلوچ صاحب, جاوید بلوچ،مراد بلوچ, یونس بلوچ، عبید اللہ بلوچ سمیت الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد شامل تھے ۔

ملاقات میں محمد منیر عطاری نے ان صحافیوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

صحافیوں نے پریس کلب میں فیضان نماز کورس کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے مکتبہ المدینہ کے رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ صحافیوں کو تحفے میں پیش کئے۔ اس موقع پر نگران کابینہ نبیل مدنی،آصف عطاری، عبد المجید عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)