میڈیا ڈیپارٹمنٹ کراچی ریجن ذمہ داران نے7 جولائی 2021ء بروز بدھ خضدار پریس کلب میں سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے مدنی حلقہ لگایا جس میں نگران زون لیاقت علی عطاری نے تربیت کے مدنی پھول دیئے۔

مدنی حلقے میں صدر پریس کلب منیر نور صاحب، سابق صدر عبداللہ شاہوانی، یونس بلوچ، عبدالواحد، ندیم صاحب، علی شیر ناز سمیت الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

محمد منیر عطاری کوئٹہ زون ذمہ دار نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبہ المدینہ کے رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ صحافیوں کو تحفے میں پیش کیا ۔ اس موقع پر رکن کراچی ریجن شجاعت عطاری، رکن مجلس محمود عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ)