شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کراچی ریجن کے ذمہ داران نے کوئٹہ میں A.P.P.Cنیوز ایجنسی، Geoنیوز، A.R.Yنیوز کے دفاتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تینوں نیوز چینل کے بیوروچیف صاحبان سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کی گئی۔ (رپورٹ: محمد منیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کوئٹہ زون)


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کراچی ریجن کے تحت کوئٹہ پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جہاں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے عبد الخالق رند صاحب (صدر پریس کلب)، بنارس خان (جنرل سیکریٹری)، عبد اللہ (سینئر جوائنٹ سیکریٹری)، آصف بلوچ، نور الہٰی بگٹی اور نذر محمد سمیت الیکٹرانک پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فیضان نماز“ اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دی گئی۔ (رپورٹ: محمد منیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کوئٹہ زون)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں بیورو چیف اب تک چینل نادر خان، بیوروچیف ہم نیوز جواد شاہ،بیوروچیف ٹائم نیوز فاروق سومرو،  بیوروچیف کے ٹی این چینل انس گھانگھرو کی آمد ہوئی جہاں رکن سکھر زون محمد بلال عطاری، رکن کابینہ قاری عمران عطاری اور ڈویژن نگران سید افضل حسین شاہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔ بیوروچیف صاحبان نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی۔ بعد ازاں رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد بلال عطاری نے مہمانوں کو مدنی مذاکرہ، مدنی چینل اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شخصیت اور انکی دینی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر سینئر صحافیوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نواب شاہ ٹائم نیوز کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں آواز نیوز نیوز کے سینئر صحافی محمد مستقیم سمو، ٹائم نیوز کے رپورٹر رجب علی بزادر اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ زوار احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اورفیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ زون کے ذمہ دار محمد منیر عطاری نے کوئٹہ پریس کلب کے ممبر و سینئر صحافی A.P.P.C بیوروچیف نذر محمد سے ملاقات کی۔

محمد منیر عطاری نے انہیں دعوت اسلامی دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی۔

نذر محمد نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کا سراہا اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد منیر عطاری، کوئٹہ زون مدنی چینل عام کریں ڈسٹری بیوشن)


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 28 جون 2021ء کو نواب شاہ زون قاضی احمد پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

رکن زون نواب شاہ زوار احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2021ء کو رکن زون محمد شہزاد عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کلب مانگا منڈی کے صدر میاں الیاس کمبوہ، وائس چیئرمین ارشاد نول، سرپرست اعلیٰ خالد محمود اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔

رکن زون نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعاف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن محمد بلال عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سکھر  GNN کے بیوروچیف رسید رضا سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

رکن شعبہ نے انہیں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن زوار احمد عطاری نے نواب شاہ زون میں سعید آباد پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے صدر محمد قاسم، نائب صدر عبد الجبار، صحافی محمداحسن سے ملاقات کی۔

رکن شعبہ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔


25جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں خیبر پختونخواہ کے صحافیوں کی آمد ہوئی جہاں رکن ریجن لاہور عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران انہیں خوش آمدید کہا۔ صحافیوں نے فیضان مدینہ میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔

صحافیوں کو درالافتاء اہلسنت کا دورہ بھی کروایا جہاں انہوں علمائے کرام سے رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے مفتی ہاشم خان عطاری المدنی صاحب سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی) 


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر 25 جون 2021ء کو  فیضان مدینہ ٹنڈو آدم کے ہفتہ وار اجتماع میں ہم نیوز چینل کے صحافیوں کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کے بعد دینی حلقہ لگایا گیا جس میں نگران کابینہ نے صحافیوں کو مدنی پھول دیئے اور امیر اہلسنت کے رسائل تحفے میں دیئے ۔

اس موقع پر رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ زون ذمہ دارزوار احمد عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22 جون 2021ء  بروز منگل رکن مجلس و رکن نواب شاہ زون زوار احمد عطاری د سمیت دیگر ذمہ داران نے ARYنیوز کے بیوروچیف عبدالغفور میمن صاحب سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔ (رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)